حدیث نمبر: 38868
٣٨٨٦٨ - حدثنا حفص عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر عن عمر قال: نذرت نذرا في الجاهلية فسألت النبي ﷺ (بعد ما أسلمت) (١) فأمرني أن (أفي) (٢) بنذري (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر کہتے ہیں کہ میں نے جاہلیت میں ایک نذر مانی تھی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسلام لانے کے بعد (اس کے بارے میں) پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یہ حکم ارشاد فرمایا ، کہ میں اپنی نذر کو پورا کروں۔
حدیث نمبر: 38869
٣٨٨٦٩ - حدثنا حفص عن ليث عن طاوس في رجل نذر في الجاهلية ثم أسلم قال: يفي بنذره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے اس آدمی کے بارے میں جو جاہلیت میں نذر ماننے کے بعد اسلام لایا ہے یہ حکم منقول ہے کہ یہ آدمی اپنی نذر پوری کرے گا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : جب اسلام لایا تو قسم ساقط ہوگئی۔