حدیث نمبر: 38844
٣٨٨٤٤ - حدثنا أبو أسامة عن (١) الوليد بن كثير عن محمد بن كعب عن عبيد اللَّه ابن عبد اللَّه (بن) (٢) رافع بن خديج عن أبي سعيد الخدري قيل: يا رسول اللَّه أنتوضأ من (بئر) (٣) بضاعة؟ وهي (بئر) (٤) يلقى فيها الحيض ولحوم الكلاب والنتن، ⦗٢١٨⦘ فقال النبي ﷺ: "الماء طهور لا ينجسه شيء" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری روایت کرتے ہیں کہ کسی نے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! کیا ہم بیر بضاعہ سے وضو کرسکتے ہیں، حالانکہ وہ ایسا کنواں ہے کہ اس میں حیض (کے کپڑے) ، کُتوں کا گوشت اور گندگی ڈالی جاتی ہے ؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پانی پاک ہوتا ہے اس کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی۔
حدیث نمبر: 38845
٣٨٨٤٥ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: اغتسل بعض أزواج النبي ﷺ في (جفنة) (١)، فجاء النبي ﷺ ليغتسل فيها (أو) (٢) ليتوضأ، فقالت: (يا رسول) (٣) اللَّه (٤) إني كنت جنبا، قال: "إن الماء لا يجنب" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے کسی نے ٹب میں غسل فرمایا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پانی سے غسل یا وضو کرنا چاہتے تھے، تو زوجۂ مطہرہ نے کہا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میں جُنبی تھی، تو آپ نے ارشاد فرمایا : پانی جُنبی نہں ہوتا۔
حدیث نمبر: 38846
٣٨٨٤٦ - حدثنا أبو أسامة عن الوليد بن كثير عن محمد بن جعفر بن الزبير عن (عبيد اللَّه) (١) (بن عبد اللَّه) (٢) بن عمر عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا كان الماء قلتين لم يحمل نجسا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب پانی دو قُلَّہ کی مقدار کو پہنچ جائے تو یہ نجس کو متحمل نہیں ہوتا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : پانی نجس ہوجاتا ہے۔