حدیث نمبر: 38839
٣٨٨٣٩ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه بن عبد اللَّه عن زيد بن خالد وشبل وأبي هريرة قالوا: (كنا) (١) عند النبي ﷺ فأتاه رجل فسأله عن الأمة ⦗٢١٦⦘ تزني قبل أن تحصن، قال: "اجلدوها فإن عادت فاجلدوها"، قال في الثالثة أو الوابعة: "فبيعوها ولو (بضفير) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن خالد، شبل اور ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھے ، کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور اس نے آپ سے محصن زانیہ لونڈی کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس کو کوڑے مارو، پھر اگر وہ دوبارہ گناہ کرے تو پھر کوڑے مارو، راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری اور چوتھی مرتبہ میں فرمایا، پھر اس کو بیچ دو اگرچہ ایک رسی کے بدلہ میں ہو۔
حدیث نمبر: 38840
٣٨٨٤٠ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن عبد الأعلى عن أبي جميلة عن علي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أقيموا الحدود على ما ملكت أيمانكم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اپنے غلاموں اور باندیوں پر حُدُود قائم کرو۔
حدیث نمبر: 38841
٣٨٨٤١ - حدثنا ابن عيينة عن أيوب بن موسى عن سعيد عن أبي هريرة قال: قال النبي ﷺ: "إذا زنت أمة (أحدكم) (١) فليجلدها ولا يثرب عليها، فإن عادت (فليجلدها، فإن عادت) (٢) فليبعها (٣) ولو (بضفير) (٤) من شعر" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کسی کی لونڈی زنا کرے تو آدمی کو (مالک کو) چاہیے کہ اس کو ڑے لگائے لیکن اس کو گناہ پر عار نہ دلائے، پھر اگر لونڈی دوبارہ یہ گناہ کرے تو آدمی کو چاہیے کہ اس کو کوڑے لگائے، پھر اگر وہ لونڈی دوبارہ اس گناہ کا ارتکاب کرے تو مالک اس کو بیچ ڈالے اگرچہ بالوں کی ایک رسی کے عوض ہی کیوں نہ ہو۔
حدیث نمبر: 38842
٣٨٨٤٢ - حدثنا شبابة عن ليث بن سعد عن يزيد بن أبي حبيب عن (عمار) (١) ابن أبي غزوة عن عروة عن عائشة أن النبي ﷺ قال: "إذا زنت ⦗٢١٧⦘ (الأمة) (٢) فاجلدوها، فإن عادت فاجلدوها، فإن عادت فاجلدوها، (فإن) (٣) زنت فاجلدوها، ثم بيعوها ولو (بضفير) (٤) "، والضفير: الحبل (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب لونڈی زنا کرے تو اس کو کوڑے لگاؤ، پھر اگر دوبارہ اس گناہ کا ارتکاب کرے تو پھر اس کو کوڑے لگاؤ، پھر اگر دوبارہ اس گناہ کا ارتکاب کرے تو پھر اس کو کوڑے لگاؤ، پھر اگر اس کے بعد بھی اس گناہ کا ارتکاب کرے تو اس کو کوڑے لگاؤ پھر اس کو بیچ دو اگرچہ ایک رسی کے عوض ہی کیوں نہ ہو۔
حدیث نمبر: 38843
٣٨٨٤٣ - حدثنا معلى بن منصور عن أبي أويس عن عبد اللَّه بن أبي بكر عن عباد ابن تميم عن عمه وكان بدريًا قال: قال النبي ﷺ: "إذا زنت الأمة فاجلدوها، ثم إن زنت فاجلدوها، ثم أن زنت فاجلدوها ثم بيعوها، ولو (بضفير) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے، جو کہ بدری تھے، روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب لونڈی زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو پھر اگر زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو پھر اگر زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو، پھر اس کو بیچ دو اگرچہ ایک رسی کے عوض کیوں نہ ہو۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : لونڈی کا مالک ، لونڈی کو کوڑے نہیں لگائے گا۔