حدیث نمبر: 38829
٣٨٨٢٩ - حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن أبي حسان عن ابن عباس أن النبي ﷺ أشعر في الأيمن، وسلت الدم بيده (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ہدی کو) دائیں جانب سے اشعار (زخم زدہ) فرمایا اور اپنے دست مبارک سے اس پر خون ملا۔
حدیث نمبر: 38830
٣٨٨٣٠ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عروة عن المسور بن مخرمة ومروان أن النبي ﷺ عام الحديبية خرج في بضع (عشرة) (١) مائة من أصحابه، فلما كان بذي الحليفة قلد الهدي وأشعر وأحرم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسور بن مخرمہ اور مروان روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کے سال اپنے ایک ہزار کے قریب صحابہ کے ہمراہ نکلے پس جب آپ ذوالحلیفہ میں پہنچے تو آپ نے ہدی کو قلادہ پہنایا اور اس کو زخم زدہ فرمایا اور احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 38831
٣٨٨٣١ - حدثنا حماد بن خالد عن أفلح عن القاسم عن عائشة أن النبي ﷺ أشعر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اشعار فرمایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : زخم زدہ کرنا مثلہ ہے۔