حدیث نمبر: 38822
٣٨٨٢٢ - حدثنا حفص بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي عن ابن عباس قال: صلى النبي ﵊ (١) على قبر بعد ما دفن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تدفین کے بعد قبر پر نماز جنازہ پڑھا ۔
حدیث نمبر: 38823
٣٨٨٢٣ - حدثنا هشيم عن عثمان بن حكيم عن خارجة بن زيد عن عمه يزيد ابن الثابت -وكان أكبر من زيد- أن النبي ﷺ صلى على امرأة بعد ما دفنت، (فصلى عليها) (١) (وكبر) (٢) أربعًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خارجہ بن زید اپنے تایا یزید بن ثابت سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عورت کی تدفین کے بعد اس کا جنازہ پڑھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر چار تکبیریں کہیں۔
حدیث نمبر: 38824
٣٨٨٢٤ - حدثنا (سعيد بن يحيى) (١) الحميري عن سفيان بن حسين عن الزهري عن أبي أمامة بن سهل عن أبيه قال: كان النبي ﷺ يعود فقراء أهل المدينة ويشهد جنائزهم إذا ماتوا، قال: فتوفيت امرأة من أهل العوالي، قال: فمشى النبي ﷺ إلى ⦗٢١٢⦘ قبرها وكبر أربعًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امامہ بن سہل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فقراء مدینہ کی عیادت کرتے تھے اور جب وہ مرتے تو ان کے جنازہ میں حاضر ہوتے تھے۔ راوی کہتے ہیں : اہل عوالی میں سے ایک عورت نے وفات پائی، راوی کہتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس عورت کی قبر کی طرف تشریف لے گئے اور آپ نے چار تکبیرات کہیں۔
حدیث نمبر: 38825
٣٨٨٢٥ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة عن أبي المهلب عن عمران ابن حح عن النبي ﷺ قال: "إن أخا لكم قد مات فصلوا عليه" -يعني النجاشي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تمہارا ایک بھائی وفات پا گیا ہے پس تم اس کا جنازہ پڑھو، اس سے نجاشی مراد ہے۔
حدیث نمبر: 38826
٣٨٨٢٦ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة أن النبي ﷺ صلى على النجاشي فكبر (عليه) (١) أربعًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نجاشی کا جنازہ پڑھایا اور آپ نے اس میں چار تکبیریں کہیں۔
حدیث نمبر: 38827
٣٨٨٢٧ - حدثنا يحيى بن آدم حدثنا سفيان عن أبي سنان عن عبد اللَّه بن الحارث عن ابن عباس أن النبي ﷺ صلى على ميت بعد ما دفن (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی پاک نے ایک میت پر تدفین ہوجانے کے بعد جنازہ پڑھایا۔
حدیث نمبر: 38828
٣٨٨٢٨ - حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا سليم بن حيان عن سعد بن (ميناء) (١) عن جابر أن النبي ﷺ صلى على أصحمة وكبر (عليه) (٢) أربعًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اصحمہ پر جنازہ پڑھایا اور چار تکبیریں کہیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ ایک میت پر دو مرتبہ جنازہ نہیں ہوتا۔