حدیث نمبر: 38820
٣٨٨٢٠ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو سمع جابرًا يقول دبر رجل من الأنصار غلامًا له ولم يكن له مال غيره فباعه النبي ﷺ، فاشتراه (النحام) (١) عبدًا قبطيًا مات عام الأول في إمارة ابن الزبير (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو سے منقول ہے کہ انہوں نے حضرت جابر کو کہتے سُنا کہ ایک انصاری آدمی نے اپنے ایک غلام کو مُدَبَّر بنایا۔ اس انصاری کے پاس اس مدبر کے سوا کوئی مال نہیں تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے س مدبر کو بیچ دیا : فَاشْتَرَاہُ النَّحَّامُ عَبْدًا قِبْطِیًّا جو ابن زبیر کی حکومت سے پہلے سال فوت ہوا۔
حدیث نمبر: 38821
٣٨٨٢١ - حدثنا شريك عن سلمة عن عطاء وأبي الزبير عن جابر أن النبي ﷺ باع مدبرًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مدبر غلام کو بیچا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : مُدَبَّر غلام نہیں بیچا جاسکتا۔