کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: دشمن کی زمین کی طرف قرآن مجید کو لے جانے کا بیان
حدیث نمبر: 38817
٣٨٨١٧ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن (حميد) (١) بن عبد الرحمن وعن ⦗٢١٠⦘ محمد بن النعمان عن أبيه أن أباه نحله غلامًا وأنه أتى النبي ﷺ (ليشهده) (٢) فقال: "أكل ولدك (نحلته) (٣) مثل هذا؟ " قال: لا، قال: "فاردده" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن نعمان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہیں ان کے والد نے ایک غلام عطیہ میں دیا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس عطیہ پر گواہ بنائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا تم نے اپنے ہر لڑکے کو ایسا عطیہ دیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا : نہیں ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : : پھر تم یہ عطیہ واپس لے لو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 38817
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٢٣)، وأحمد (١٨٣٨٢)، وأصله عند البخاري (٢٦٥٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38817، ترقيم محمد عوامة 37218)
حدیث نمبر: 38818
٣٨٨١٨ - حدثنا عباد عن حصين عن الشعبي قال: سمعت النعمان بن بشير يقول أعطاني أبي عطية فقالت أمي عمرة بنت رواحة: لا أرضى حتى تشهد النبي ﷺ قال: فأتى النبي ﷺ فقال: إني أعطيت ابني من عمرة عطية، فأمرتني أن أشهدك، قال: "أعطيت كل ولدك مثل هذا؟ " قال: لا، قال: "فاتقوا اللَّه واعدلوا بين أولادكم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کہتے ہیں کہ میں نے نعمان بن بشیر کو کہتے سُنا کہ میرے والد نے مجھے کوئی عطیہ دیا تو میری والد عمرہ بنت رواحہ نے کہا : جب تک تم اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ نہ بنا لو میں (اس پر) راضی نہ ہوں گی۔ حضرت نعمان کہتے ہیں کہ وہ (میرے والد) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں نے اپنے بیٹے کو جو عمرہ سے ہے کوئی عطیہ دیا ہے اور اس نے مجھے (اس پر) آپ کو گواہ بنانے کا کہا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا تم نے اپنے ہر بیٹے کو ایسا عطیہ دیا ہے ؟ انہوں نے کہا : نہیں ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ سے ڈرو اور اپنی اولاد میں عدل کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 38818
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٥٨٧)، ومسلم (١٦٢٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38818، ترقيم محمد عوامة 37219)
حدیث نمبر: 38819
٣٨٨١٩ - حدثنا ابن مسهر عن أبي حيان عن الشعبي عن النعمان بن بشير عن النبي ﷺ أنه قال: " (لا) (١) أشهد على (جور) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن بشیر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ قول روایت کرتے ہیں کہ : میں ظلم پر گواہ نہیں بنتا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس میں کچھ حرج نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 38819
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٦٥٠)، ومسلم (١٦٢٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38819، ترقيم محمد عوامة 37220)