کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: حضرت ابو ادریس کے آثار
حدیث نمبر: 38108
٣٨١٠٨ - حدثنا ابن فضيل عن ضرار بن مرة قال: لقيت الضحاك بخراسان ⦗١٣⦘ وعليَّ فرو لي خلق، فقال الضحاك: (قال أبو إدريس) (١): قلب نقيٌ في ثياب دنسة، خير من قلب دنس في ثياب نقية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضرار بن مرہ کہتے ہیں کہ میں خراسان میں حضرت ضحاک سے ملا، اس وقت میرے بدن پر پرانالباس تھا۔ حضرت ضحاک نے مجھ سے فرمایا کہ حضرت ابو ادریس فرماتے ہیں کہ میلے کپڑوں میں موجود صاف دل صاف کپڑوں میں موجود میلے دل سے بہتر ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38108
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38108، ترقيم محمد عوامة 36520)
حدیث نمبر: 38109
٣٨١٠٩ - حدثنا عبيدة بن حميد عن الأعمش عن طلحة (اليامي) (١) عن أبي إدريس رجل من أهل اليمن قال: كان يقول: اللهم اجعل نظري عبرًا، وصمتي (تفكرا) (٢)، ومنطقي (ذكرا) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ادریس دعا مانگا کرتے تھے کہ اے اللہ ! میرے دیکھنے کو عبرت، میری خاموشی کو تفکر اور میری گویائی کو ذکر بنا دے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38109
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38109، ترقيم محمد عوامة 36521)
حدیث نمبر: 38110
٣٨١١٠ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا محمد بن عمرو عن صفوان بن سليم (قال: قال أبو مسلم) (١) الخولاني: كان الناس ورقا لا شوك فيه، وإنهم اليوم شوك لا ورق فيه، إن ساببتهم (سبوك) (٢)، وإن ناقدتهم ناقدوك، وإن (تركتهم) (٣) لم يتركوك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مسلم خولانی فرماتے ہیں کہ لوگ ایک ایسے پتے کی طرح تھے جس میں کوئی کانٹا نہ ہو۔ آج وہ ایک ایسے کانٹے کی طرح ہیں جس میں کوئی پتہ نہیں ہے۔ اگر تم انہیں گالی دو گے تو وہ تمہیں خوب گالیاں دیں گے اور اگر تم ان کے عیب بیان کرو گے تو وہ تمہاری خوب برائی بیان کریں گے اور اگر تم انہیں چھوڑ دو گے تو وہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38110
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38110، ترقيم محمد عوامة 36522)
حدیث نمبر: 38111
٣٨١١١ - حدثنا سعيد بن شرحبيل قال: أخبرنا ليث بن سعد عن عقيل عن ابن شهاب قال: جلست ذات يوم إلى أبي إدريس الخولاني -وهو يقص- فقال: ألا أخبركم بمن كان أطيب الناس طعاما، (فلما رأى الناس قد نظروا إليه قال: إن يحيى ابن زكريا كان أطيب الناس طعاما) (١)، إنما كان يأكل مع الوحش كراهية أن يخالط الناس في معائشهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن شہاب فرماتے ہیں کہ ایک دن میں حضرت ابو ادریس خولانی کی مجلس میں بیٹھا وہ کوئی واقعہ بیان کررہے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں نہ بتاؤں جس کا کھانا تمام لوگوں میں زیادہ پاکیز ہ تھا ؟ جب لوگوں نے ان کی طرف دیکھا تو فرمانے لگے کہ حضرت یحییٰ بن زکریا کا کھانا تمام لوگوں میں سب سے زیادہ پاکیزہ تھا۔ وہ تنہائی میں کھاتے تھے کیونکہ انہیں یہ بات پسند نہ تھی کہ وہ لوگوں کے ساتھ ان کی زندگی میں شریک ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38111
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38111، ترقيم محمد عوامة 36523)
حدیث نمبر: 38112
٣٨١١٢ - حدثنا أبو أسامة عن سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال قال: قال أبو مسلم الخولاني: ما عملت عملا أبالي من رآني إلا حاجتي إلى أهلي، وحاجتي إلى الغائط.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مسلم خولانی فرماتے ہیں کہ میں نے دو اعمال کے سوا کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس کے بارے میں مجھے اس بات کی پروا ہو کہ کوئی دیکھ لے گا ایک اپنی بیوی سے حاجت کا پورا کرنا اور دوسرا بیت الخلاء جانا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38112
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38112، ترقيم محمد عوامة 36524)
حدیث نمبر: 38113
٣٨١١٣ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن (كاتب) (١) أبي قلابة عن أبي إدريس قال: لا يهتك اللَّه ستر عبد في قلبه مثقال ذرة من خير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ادریس فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس بندے کی پردہ دری نہیں فرماتے جس کے دل میں ایک ذرے کے برابر بھی خیر موجود ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38113
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38113، ترقيم محمد عوامة 36525)
حدیث نمبر: 38114
٣٨١١٤ - حدثنا جرير عن عبد الملك بن (عمير) (١) عن أبي مسلم الخولاني قال: أربع لا (يقبلن) (٢) في أربع: مال اليتيم، والغلول، والخيانة، والسرقة: لا يقبلن في حج ولا عمرة ولا جهاد، وذكر حرفا آخر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مسلم خولانی فرماتے ہیں کہ چار چیزیں چار چیزوں میں قابل قبول نہیں یتیم کا مال، دھوکہ، خیانت اور چوری ، حج، عمرے، جہاد اور ایک چیز میں قابل قبول نہیں۔ (راوی نے چوتھی چیز کا نام نہیں لیا)
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38114
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38114، ترقيم محمد عوامة 36526)