حدیث نمبر: 38105
٣٨١٠٥ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن يحيى أنه كان إذا صلى كأنه يخاطب رجلا من إقباله على (صلاته) (١).
مولانا محمد اویس سرور
یحییٰ جب نماز پڑھتے تھے تو نماز میں ایسی توجہ ہوتی جیسے کسی آدمی سے بات کررہے ہوں۔
حدیث نمبر: 38106
٣٨١٠٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن يحيى قال: وكانوا إذا كانت فيهم جنازة عرف ذلك في وجوههم أياما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن وثاب فرماتے ہیں کہ اسلاف جب کسی جنازے کو دیکھتے تھے تو کئی دن تک ان کے چہروں پر اس کے آثار باقی رہتے تھے۔
حدیث نمبر: 38107
٣٨١٠٧ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن أبيه عن الأعمش قال: كان يحيى إذا قضى الصلاة مكث ساعة (تعرف) (١) عليه كآبة الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن وثاب جب نماز پوری کرلیتے تھے کافی دیر تک ان کے چہرے پر نماز کے آثار دکھائی دیتے تھے۔