حدیث نمبر: 37911
٣٧٩١١ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن (كتاب) (١) أبي قلابة قال: مثل العلماء مثل النجوم التي يهتدى بها، والأعلام التي يقتدى (بها) (٢)، إذا (تغيبت) (٣) عنهم تحيروا، وإذا تركوها ضلوا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوقلابہ کی تحریر میں یہ بات تھی۔ فرمایا : علماء کی مثال، ان ستاروں کی مانند ہے جن سے راہ نمائی لی جاتی ہے۔ اور ان نشانیوں کی طرح ہے جن سے راہ یابی حاصل کی جاتی ہے۔ جب یہ ستارے لوگوں سے اوجھل ہوجاتے ہیں تو لوگ حیران ہوجاتے ہیں اور جب وہ ان ستاروں کو چھوڑ دیتے ہیں تو گمراہ ہوجاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 37912
٣٧٩١٢ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة أنه قال في (دعائه) (١): اللهم إني أسألك الطيبات، وترك المنكرات، وحب المساكين، وأن تتوب علي، (فإذا) (٢) أردت بعبادك فتنة أن تتوفاني غير مفتون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوقلابہ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ اپنی دعا میں کہا کرتے تھے۔ اے اللہ ! میں آپ سے طیبات کا سوال کرتا ہوں اور ترک منکرات کا سوال کرتا ہوں اور مسکینوں کی محبت کا سوال کرتا ہوں اور یہ کہ آپ میری توبہ قبول کرلیں اور جب آپ اپنے بندوں کے ساتھ کسی آزمائش کا ارادہ کریں تو مجھے فتنہ میں مبتلا کیے بغیر موت دے دینا۔
حدیث نمبر: 37913
٣٧٩١٣ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة قال: إن اللَّه لما لعن إبليس سأله النظرة، فأنظره إلى يوم الدين، قال: وعزتك لا أخرج من جوف -أو من قلب- ابن آدم ما دام فيه الروح، (قال: وعزتي لا أحجب عنه التوبة ما دام فيه الروح) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوقلابہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب ابلیس کو اللہ تعالیٰ نے ملعون قرار دیا تو اس نے اللہ تعالیٰ سے مہلت مانگی۔ چناچہ اللہ تعالیٰ نے اس کو قیامت تک مہلت دے دی۔ ابلیس نے کہا : تیری عزت کی قسم ! میں آدم کے بیٹے کے پیٹ یا دل میں تب تک رہوں گا جب تک اس میں روح ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میری عزت کی قسم ! جب تک اس میں روح ہوگی میں اس سے توبہ بند نہیں کروں گا۔
حدیث نمبر: 37914
٣٧٩١٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: حدثنا أيوب قال: ⦗٥٣٤⦘ قال (مسلم) (١) بن يسار: (لو) (٢) كان أبو قلابة من العجم (كان) (٣) (موبذ موبذان) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم بن یسار کہتے ہیں کہ اگر حضرت ابوقلابہ عجمیوں میں سے ہوتے تو قاضی القضاۃ ہوتے۔
حدیث نمبر: 37915
٣٧٩١٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: سمعت أيوب وذكر أبا قلابة فقال: (كان واللَّه) (١) من الفقهاء وذوي الألباب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد بن زید کہتے ہیں کہ میں نے ایوب کو کہتے سنا اور وہ حضرت ابوقلابہ کا ذکر کررہے تھے۔ فرمایا : خدا کی قسم ! وہ ذی عقل اور فقہاء میں سے تھے۔
حدیث نمبر: 37916
٣٧٩١٦ - حدثنا يعمر (قال: حدثنا ابن مبارك) (١) قال: حدثنا معمر عن أيوب عن أبي قلابة قال: خير أموركم أوساطها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوقلابہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ تمہارے کاموں میں سے بہترین کام درمیانہ کام ہے۔
حدیث نمبر: 37917
٣٧٩١٧ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن أبي سنان عن وهب بن منبه قال: ما الخلق في قبضة (اللَّه) (١) إلا كخردلة هاهنا من أحدكم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وہب بن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ ساری مخلوق اللہ کے قبضہ میں اس طرح ہے جیسے تم میں سے کسی کے سامنے رائی کا دانہ ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 37918
٣٧٩١٨ - حدثنا أحمد بن عبد اللَّه قال: حدثنا إسرائيل عن أبي يحيى عن إياس بن معاوية (عن أبيه) (١) قال: كان أفضلهم عندهم -يعني الماضين- أسلمهم صدرا وأقلهم (غيبة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایاس بن معاویہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ پہلے لوگوں کے ہاں افضل وہ ہوتا تھا جو سب سے زیادہ سلیم الصدر، کم غیبت کرنے والا ہوتا تھا۔
حدیث نمبر: 37919
٣٧٩١٩ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: حدثني عقبة بن أبي يزيد القرشي قال: سمعت زيد بن أسلم يذكر في قول اللَّه: ﴿وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ﴾ [آل عمران: ١٧]، قال: من شهد صلاة الصبح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن ابی یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن اسلم کو ارشادِ خداوندی { وَالْمُسْتَغْفِرِینَ بِالأَسْحَارِ } کے بارے میں کہتے سنا۔ انہوں نے فرمایا : جو لوگ صبح کی نماز میں حاضر ہوتے ہیں۔