حدیث نمبر: 37803
٣٧٨٠٣ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إني لأستغفر اللَّه وأتوب إليه في اليوم مائة مرة" (١)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں ہر دن اللہ تعالیٰ سے سو مرتبہ توبہ اور استغفار کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 37804
٣٧٨٠٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن أبي بردة قال: سمعت الأغر وكان من أصحاب النبي ﷺ يحدث ابن عمر- قال: (يقول رسول اللَّه ﷺ) (١): " (يا أيها الناس) (٢) توبوا إلي فإن أتوب (إليه) (٣) في اليوم مائة مرة" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما حدیث بیان کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے لوگو ! اپنے پروردگار سے توبہ کرو۔ کیونکہ میں بھی اس سے ایک دن سو مرتبہ توبہ کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 37805
٣٧٨٠٥ - حدثنا ابن نمير عن مالك بن مِغْوَل عن محمد بن سُوقة عن نافع عن ⦗٥٠١⦘ ابن عمر قال: إن كان (ليُعدُّ) (١) لرسول اللَّه ﷺ في المجلس الواحد يقول: "رب اغفر لي وتب عليّ، إنك أنت التواب الغفور"، مائة مرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ہی مجلس میں یہ بات شمار کی جاتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ” اے میرے پروردگار ! تو مجھے معاف کردے اور میری توبہ قبول فرما۔ بیشک تو توبہ قبول کرنے والا، معاف کرنے والا ہے۔ تو یہ سو مرتبہ شمار ہوتی۔
حدیث نمبر: 37806
٣٧٨٠٦ - حدثنا ابن فضيل عن حصين عن هلال بن يساف عن زاذان قال: حدثني رجل من الأنصار قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ (يقول) (١) في دبر الصلاة: "اللهم تب عليّ، واغفر ليّ، إنك أنت التواب الغفور" مائة مرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایک انصاری صحابی بیان کرتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یہ کہتے سنا : ” اے اللہ ! تو میری توبہ قبول فرما اور تو مجھے معاف کردے بیشک تو توبہ قبول کرنے والا معاف کرنے والا ہے۔
حدیث نمبر: 37807
٣٧٨٠٧ - حدثنا الفضل بن دكين (قال) (١) حدثنا المغيرة بن أبي الحر عن سعيد ابن أبي بردة عن أبيه عن جده قال: جاء رسول اللَّه ﷺ ونحن جلوس فقال: " (ما) (٢) أصبحتُ غداة قط إلا استغفرت اللَّه (فيها) (٣) مائة مرة" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابی بردہ، اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : ہم بیٹھے ہوئے تھے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا : ” میں نے کسی دن صبح نہیں کی مگر یہ کہ میں نے سو مرتبہ اللہ سے استغفار کیا ہے۔
حدیث نمبر: 37808
٣٧٨٠٨ - حدثنا أبو أسامة عن كهمس عن عبد اللَّه بن شقيق قال: كان ⦗٥٠٢⦘ أبو الدرداء يقول طوبى لمن وجد في صحيفته (نُبذٌ) (١) من استغفار (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن شقیق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے۔ خوشخبری ہے اس آدمی کے لیے جس کے صحیفہ میں کچھ استغفار پایا جائے۔
حدیث نمبر: 37809
٣٧٨٠٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن (عوف) (١) عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن اللَّه يقبل توبة عبده ما لم يغرغر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بیشک اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کی توبہ تب تک قبول فرماتے ہیں جب تک وہ دوبارہ نہیں کرتا۔
حدیث نمبر: 37810
٣٧٨١٠ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن أبي إسحاق عن أبي المغيرة عن حذيفة قال: شكوت إلى رسول اللَّه ﷺ ذرب لساني فقال: "أين أنت من الاستغفار؟ إني لأستغفر اللَّه في كل يوم مائة مرة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی زبان کی تیزی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم استغفار سے کہاں ہو ؟ میں تو ہر دن اللہ سے سو مرتبہ استغفار کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 37811
٣٧٨١١ - حدثنا عفان قال: حدثنا (بكير) (١) بن (أبي) (٢) السميط (قال) (٣): حدثنا منصور بن (زاذان) (٤) عن أبي الصديق (الناجي) (٥) عن أبي سعيد الخدري قال: من قال: أستغفر اللَّه الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه، خمس مرات ⦗٥٠٣⦘ غفر له وإن كانت (ذنويه) (٦) مثل زبد البحر (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو شخص أَسْتَغْفِرُ اللَّہَ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَأَتُوبُ إلَیْہِ پانچ مرتبہ کہتا ہے تو اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ اگرچہ اس کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔