حدیث نمبر: 37778
٣٧٧٧٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن أبي الزبير عن طاوس عن (معاذ بن جبل) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ما عمل بن آدم (من) (٢) عمل أنجى له من النار من ذكر اللَّه، (قالوا) (٣): يا رسول اللَّه ولا الجهاد في سبيل اللَّه؟ قال: "ولا الجهاد في سبيل اللَّه، تضرب بسيفك حتى ينقطع ثم تضرب به حتى ينقطع" -ثلاثًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ابن آدم کا کوئی عمل ذکر اللہ سے بڑھ کر اس کو آگ سے نجات دینے والا نہیں ہے۔ لوگوں نے کہا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! نہ ہی جہاد فی سبیل اللہ ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہ ہی جہاد فی سبیل اللہ۔ مگر یہ کہ تو اپنی تلوار سے مارتا رہے یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جائے۔ پھر تو (دوسری تلوار) مارتا رہے یہاں تک کہ وہ بھی ٹوٹ جائے۔ تین مرتبہ یہ بات فرمائی۔
حدیث نمبر: 37779
٣٧٧٧٩ - حدثنا (هشيم) (١) عن يعلى بن عطاء عن بشر بن عاصم عن عبد اللَّه ابن عمرو قال: ذكر اللَّه بالغداة (والعشي) (٢) أفضل من حطم (السيوف) (٣) في سبيل اللَّه، وإعطاء المال (سحًا) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ صبح وشام خدا کا ذکر کرنا، راہِ خدا میں تلواریں توڑنے اور ڈھیروں مال دینے سے بہتر ہے۔
حدیث نمبر: 37780
٣٧٧٨٠ - حدثنا وكيع عن مسعر عن علقمة بن مرثد عن (ابن) (١) سابط عن معاذ قال: لأن أذكر اللَّه من غدوة حتى (تطلع) (٢) الشمس [أحب إلي من أن أحمل على الجياد في سبيل اللَّه من غدوة حتى (تطلع) (٣) الشمس] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر میں خدا کا ذکر صبح سے طلوع شمس تک کروں تو یہ بات مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں صبح سے طلوع آفتاب تک عمدہ گھوڑوں پر سوار ہو کر راہ خدا میں حملہ کرتا رہوں۔
حدیث نمبر: 37781
٣٧٧٨١ - حدثنا معاذ بن معاذ عن سليمان التيمي عن أبي عثمان (عن سلمان) (١) قال: لو بات رجل يعطي (القنيات) (٢) البيض، وبات آخر يقرأ القرآن ويذكر اللَّه، (رأيت) (٣) أن ذاكر اللَّه أفضل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اس حال میں رات گزارے کہ راہ خدا میں سونا خیرات کرے اور دوسرا آدمی اس حال میں رات گزارے کہ قرآن کی تلاوت کرے اور اللہ کا ذکر کرے تو میرا خیال یہ ہے کہ خدا کو یاد کرنے والا افضل ہے۔
حدیث نمبر: 37782
٣٧٧٨٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن أبي هلال عن أبي الوازع عن جابر (الراسبي) (١) عن أبي برزة قال: لو أن رجلين أحدهما في حجره دنانير يعطيها والآخر يذكر اللَّه كان ذاكر اللَّه أفضل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبرزہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر دو آدمیوں میں سے ایک اپنی جھولی میں دینار ڈال کر دے رہا ہو اور دوسرا خدا کا ذکر کر رہا ہو تو ذکر خدا کرنے والا افضل ہے۔
حدیث نمبر: 37783
٣٧٧٨٣ - حدثنا شريك عن محمد بن عبد الرحمن عن أبي جعفر قال: ما من شيمة أحب إليّ اللَّه من الشكر والذكر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوجعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو شکر اور ذکر کرنے سے زیادہ کوئی عادت محبوب نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 37784
٣٧٧٨٤ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: حدثنا معاوية بن صالح قال: حدثني عبد الرحمن بن جبير بن نفير عن أبيه عن أبي الدرداء أنه قال: الذين لا تزال ألسنتهم رطبة من ذكر اللَّه يدخلون الجنة وهم يضحكون (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا : جن لوگوں کی زبانیں ذکر خدا سے تر رہتی ہیں وہ جنت میں اس طرح داخل ہوں گے کہ مسکرا رہے ہوں گے۔
حدیث نمبر: 37785
٣٧٧٨٥ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: أخبرنا معاوية (بن صالح) (٢) قال: (أخبرني) (٣) عمرو بن قيس الكندي عن عبد اللَّه بن (بسر) (٤) أن أعرابيا قال: يا رسول اللَّه إن شرائع الإسلام قد كثرت، (فأنبئني) (٥) منها (بما أتشبث) (٦) به، قال: ⦗٤٩٥⦘ "لا يزال لسانك رطبا من ذكر اللَّه" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن بسر سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بیشک اسلام کے احکام تو بہت زیادہ ہیں۔ آپ مجھے کوئی ایسی بات بتادیں جس سے میں چمٹ جاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہاری زبان ہمیشہ ذکر خدا سے تر رہنی چاہیے۔
حدیث نمبر: 37786
٣٧٧٨٦ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن (ابن) (١) سابط قال: (انيروا) (٢) بذكر اللَّه، واجعلوا لبيوتكم من صلاتكم (جزءًا) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سابط سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ تم ذکر خدا سے نور پکڑو اور اپنے گھروں کے لیے اپنی نمازوں میں سے حصہ بناؤ۔
حدیث نمبر: 37787
٣٧٧٨٧ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن الإفريقي عن أبي علقمة عن أبي هريرة قال: إن أهل (السماء) (١) ليرون بيوت أهل الذكر تضيء لهم كما (تضيء الكواكب) (٢) لأهل الأرض (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک اہل سماء کے لیے اہل ذکر کے گھر اس طرح چمکتے ہیں جیسے اہل زمین کے لیے ستارے چمکتے ہیں۔
حدیث نمبر: 37788
٣٧٧٨٨ - حدثنا شريك عن يحيى (بن سعيد) (١) عن سعيد بن المسيب قال: قال معاذ: لو أن رجلين أحدهما يحمل على (الجياد) (٢) في سبيل اللَّه، والآخر يذكر اللَّه لكان هذا أعظم (أو) (٣) أفضل أجرًا -يعني (الذاكر) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ نے ارشاد فرمایا : اگر دو آدمی ہوں ان میں سے ایک راہ خدا میں گھوڑے پر سوار حملہ کررہا ہو اور دوسرا اللہ کا ذکر کررہا ہو تو یہ ذاکر اجر کے اعتبار سے افضل اور بڑھیا ہوگا۔
حدیث نمبر: 37789
٣٧٧٨٩ - حدثنا شريك عن الأعمش عن سالم بن أبي الجعد قال قيل لأبي الدرداء: إن أبا (سعد) (١) بن منبه جعل في ماله مائة محرر، قال: أما إن مائة محرر في مال رجل لكثير، ألا أخبركم بأفضل من ذلك، إيمان ملزوم بالليل (والنهار) (٢)، ولا يزال لسانك رطبا من ذكر اللَّه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن ابی الجعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ حضرت ابوسعد بن منبہ نے اپنے مال میں سے سو غلام آزاد کیے ہیں۔ حضرت نے فرمایا : خبردار ! کسی ایک آدمی کے مال میں سو آزاد ہونا بڑی بات ہے لیکن کیا میں تمہیں اس سے بھی افضل بات نہ بتاؤں ؟ رات، دن ایمان سے چمٹا رہ۔ اور تیری زبان خدا کے ذکر سے مسلسل تر رہے۔
حدیث نمبر: 37790
٣٧٧٩٠ - حدثنا جرير عن منصور عن هلال بن يساف عن أبي عبيدة قال: ما دام قلب الرجل يذى اللَّه فهو في صلاة وإن كان في السوق، (وإن) (١) يحرك به شفتيه فهو أفضل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوعبیدہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب تک آدمی کا دل ذکر کرتا ہے تب تک آدمی نماز میں ہوتا ہے اگرچہ یہ آدمی بازار میں ہو اور اگر اس کے ہونٹ بھی حرکت کریں تو یہ اور اچھا ہے۔
حدیث نمبر: 37791
٣٧٧٩١ - حدثنا يحيى بن (واضح) (١) عن موسى بن عبيدة عن أبي عبد اللَّه (القراظ) (٢) عن معاذ بن جبل قال: قال رسول اللَّه ﷺ (٣): "من أحب أن يرتع في رياض الجنة فليكثر ذكر اللَّه" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو آدمی اس بات کو پسند کرے کہ وہ جنت کے باغ میں چرے تو اس کو ذکر اللہ کثرت سے کرنا چاہیے۔
حدیث نمبر: 37792
٣٧٧٩٢ - حدثنا جرير عن منصور عن سالم عن مسروق قال: (ما دام) (١) قلب الرجل يذكر (اللَّه) (٢) فهو في (صلاة) (٣) وإن كان في السوق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب تک آدمی کا دل اللہ کا ذکر کرتا ہے تو وہ نماز میں ہوتا ہے اگرچہ وہ بازار میں ہو۔
حدیث نمبر: 37793
٣٧٧٩٣ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا مسعر قال: حدثنا سعد بن إبراهيم عن أبي عبيدة قال: العبد ما ذكر اللَّه فهو في صلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوعبیدہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بندہ جب تک ذکر کرتا ہے تو وہ نماز میں ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 37794
٣٧٧٩٤ - حدثنا محمد بن بشر (قال) (١): حدثنا مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن هلال بن يساف عن عمرو بن ميمون عن ربيع بن (خثيم) (٢) عن عبد اللَّه بن مسعود قال: من قال عشر مرات: لا إله إلا اللَّه (وحده لا شريك له) (٣)، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، (كان) (٤) كعدل أربع رقاب، -أراه قال-: من ولد إسماعيل (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جو آدمی دس مرتبہ یہ کلمات کہتا ہے : لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد وہو علی رضی اللہ عنہ کل شیء قدیر تو یہ اس کے لیے چار غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔ راوی کے خیال میں آپ نے یہ بھی کہا تھا۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے۔
حدیث نمبر: 37795
٣٧٧٩٥ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن طلحة عن عبد الرحمن بن عوسجة عن البراء قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من قال: لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، (كن كعتق) (١) رقبة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد وہو علی رضی اللہ عنہ کل شیء قدیر کہے تو یہ کلمات کہنا ایک غلام آزاد کرنے کی طرح ہے۔
حدیث نمبر: 37796
٣٧٧٩٦ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن هلال عن أبي الدرداء قال: من قال: مائة (مرة) (١) غدوة، ومائة مرة عشية: لا إله إلا اللَّه وحده ⦗٤٩٨⦘ لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير، لم يجئ أحد يوم القيامة بمثل ما جاء به إلا من قال: مثلهن أو (زاد) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہلال، حضرت ام درداء رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ جو آدمی سو مرتبہ صبح اور سو مرتبہ شام لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد وہو علی رضی اللہ عنہ کل شیء قدیر کہے گا تو قیامت کے دن کوئی آدمی اس کے عمل کے برابر نہیں آئے گا مگر وہی آدمی جس نے یہ کلمات کہے یا اس سے زیادہ۔
حدیث نمبر: 37797
٣٧٧٩٧ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عبد الملك (بن ميسرة) (١) عن (٢) سويد بن (جهيل) (٣) [قال: من قال بعد العصر: لا إله إلا اللَّه (٤) له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، قاتلن عن قائلهن إلى مثلها من الغد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن جہیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو شخص عصر کے بعد لا الہ الا اللہ، لہ الملک ولہ الحمد وہو علی رضی اللہ عنہ کل شیء قدیر کہے گا تو یہ کلمات اپنے کہنے والے کے لیے کل تک جھگڑتے رہیں گے۔
حدیث نمبر: 37798
٣٧٧٩٨ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن مسلم مولى سويد بن (جهيل) (١)] (٢) (عن سويد) (٣) -وكان من أصحاب عمر، ثم ذكر نحو حديث وكيع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم مولی سوید بن جھیل سے بھی ایسی حدیث منقول ہے۔
حدیث نمبر: 37799
٣٧٧٩٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن داود عن الشعبي عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن أبي أيوب (الأنصاري) (١) عن رسول اللَّه ﷺ قال: "من قال: لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد (٢) بيده الخير وهو على كل شيء قدير عشر ⦗٤٩٩⦘ مرات كن (٣) كعدل عشر رقاب أو كعدل رقبة" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوایوب انصاری، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ دس مرتبہ کہے گا تو یہ دس گردنوں کو آزاد کرنے کے برابر ہوں گے۔ یا ” ایک گردن کے برابر ہوں گے۔
حدیث نمبر: 37800
٣٧٨٠٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر قال: حدثني ثعلبة عن عمرو بن شعيب عن عبد اللَّه بن عمرو بن العاص قال: لو أن رجلين (أقبل) (١) أحدهما من الشرق والآخر من المغرب، مع أحدهما ذهب لا (يضع) (٢) منه (شيئا) (٣) إلا في حق، والآخر يذكر اللَّه حتى يلتقيا في طريق لكان الذي يذكر اللَّه (أفضلهما) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر دو آدمی ہوں۔ ان میں سے ایک مشرق کی جانب سے آئے اور دوسرا مغرب کی جانب سے آئے۔ ان میں سے ایک کے پاس سونا ہو۔ جو وہ حقدار جگہ پر خرچ کرتا آئے اور دوسرا خدا کا ذکر کرتا رہے۔ یہاں تک کہ یہ دونوں راستہ میں مل جائیں تو ان دونوں میں افضل وہ ہوگا جو اللہ کا ذکر کر رہا ہے۔
حدیث نمبر: 37801
٣٧٨٠١ - حدثنا يعلى عن موسى الطحان عن عبد الرحمن بن سابط قال: دفع رسول اللَّه ﷺ إلى حلقة وهم يذكرون اللَّه فقال: "إن اللَّه ليباهي بمجلسكم أهل السماء" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن بن سابط سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک حلقہ کی طرف لے جایا گیا جو اللہ کا ذکر کررہے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بیشک اللہ تعالیٰ ، تمہاری مجلس کی وجہ سے اہل آسمان پر فخر کررہے ہیں۔
حدیث نمبر: 37802
٣٧٨٠٢ - (١) حدثنا يزيد بن هارون (قال) (٢): أخبرنا محمد بن عمرو عن محمد ابن إبراهيم (قال) (٣): قال عبادة بن الصامت: لأن أكون في قوم يذكرون اللَّه من ⦗٥٠٠⦘ (حين) (٤) يصلون الغداة إلى تطلع الشمس أحب إلي من أن أكون على متون الخيل أجاهد في سبيل اللَّه (إلى أن تطلع الشمس، ولأن أكون في قوم يذكرون اللَّه من حين يصلون العصر حتى تغرب الشمس أحب إلي من أكون على متون الخيل أجاهد في سبيل اللَّه) (٥) حتى تغرب الشمس (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ اگر میں ایسے لوگوں میں ہوں جو صبح کی نماز پڑھنے سے لے کر طلوع آفتاب تک اللہ کا ذکر کریں تو مجھے یہ بات اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں گھوڑوں کی پشت پر ہوں اور طلوع آفتاب تک راہ خدا میں جہاد کرتا رہوں۔ اور اگر میں ایسے لوگوں میں ہوں جو عصر کی نماز پڑھنے سے لے کر غروب آفتاب تک اللہ کا ذکر کریں تو مجھے یہ بات ا س سے زیادہ محبوب ہے کہ میں گھوڑوں کی پشت پر سوار ہو کر غروب آفتاب تک راہ خدا میں جہاد کروں۔