کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ابراہیم تیمی کا کلام
حدیث نمبر: 37701
٣٧٧٠١ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه بن الزبير عن سفيان عن (أبي حيان) (١) قال: سمعت إبراهيم التيمي يقول ما عرضت قولي على عملي إلا (خشيت) (٢) أن أكون مكذبا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوحیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو کہتے سنا میں نے جب بھی اپنے قول کو اپنے عمل پر پیش کیا تو مجھے یہ ڈر ہوا کہ میں جھوٹا نہ بنوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37701
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37701، ترقيم محمد عوامة 36117)
حدیث نمبر: 37702
٣٧٧٠٢ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن سالم بن أبي حفصة قال: سمعت إبراهيم التيمي يقول: (اللهم) (٢) إنا ضعفاء، من ضعف خلقتنا وإلى ضعف ما نصير، فما شئت (لا) (٣) ما شئنا، (فشء لنا) (٤) أن نستقيم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن ابی حفصہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم تیمی کو کہتے سنا : اے اللہ ! ہم کمزور ہیں۔ اس کمزوری کی وجہ سے جس پر تو نے ہمیں پیدا کیا اور اس کمزوری کی وجہ سے جس کی طرف ہم نے رجوع کرنا ہے جو تو چاہے (وہی ہوتا ہے) نہ کہ جو ہم چاہیں۔ پس تو ہمارے لیے یہ بات چاہ لے کہ ہم استقامت کے ساتھ رہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37702
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37702، ترقيم محمد عوامة 36118)
حدیث نمبر: 37703
٣٧٧٠٣ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين عن إبراهيم التيمي قال: كان (من كلامه أن يقول) (١): أي حسرة أكبر على امرئ من أن يرى عبدا كان اللَّه خوله في الدنيا، وهو عند اللَّه أفضل منزلة منه يوم القيامة، وأي حسرة على امرئ أكبر من أن يؤتيه اللَّه مالًا في الدنيا، فيرثه غيره فيعمل فيه بطاعة اللَّه، فيكون وزره عليه وأجره لغيره، وأي حسرة على امرئ أكبر من أن (يرى) (٢) عبدا كان مكفوف البصر في الدنيا قد فتح اللَّه (له) (٣) عن بصره وقد عمي هو، ثم (يقول) (٤): إن من كان قبلكم وكانوا يفرون من الدنيا وهي مقبلة عليهم، ولهم من القدم ما (لهم) (٥)، وإنكم تتبعونها، وهي مدبرة عنكم، ولكم من (الأحداث) (٦) ما لكم، فقيسوا أمركم وأمر القوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین، ابراہیم تیمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ ان کے کلام میں سے یہ بات تھی : آدمی کو اس سے بڑی حسرت کیا ہوگی کہ وہ اپنے غلام کو جس کو اللہ نے دنیا میں اس کا غلام بنایا تھا اور وہ غلام اللہ کے ہاں بروز قیامت افضل درجہ پر ہو ؟ آدمی کو اس سے بڑی حسرت کس بات پر ہوگی کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو دنیا میں مال دیا تھا۔ وہ کسی اور کو اس مال کا وارث بنا دے پھر وہ وارث اس مال میں اللہ کی اطاعت کرے۔ پس مال کا گناہ مالک پر اور اس کا ثواب دوسرے کے لیے ہو ؟ اور اس سے بڑی حسرت آدمی کو کیا ہوگی کہ وہ کسی بندے کو دیکھے جو دنیا میں نابینا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی نظر کھول دی ہے اور یہ نابینا ہوگیا ہے ؟ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم سے پہلے جو لوگ تھے وہ دنیا سے بھاگتے تھے جبکہ دنیا ان کی طرف متوجہ ہوتی تھی۔ اور ان لوگوں کو جو مقام ملتا تھا وہ ملتا تھا۔ لیکن تم لوگ دنیا کی پیروی کرتے ہو اور دنیا نے تم سے منہ پھیرا ہوا ہے اور تمہیں جو عذاب ہونا ہے وہ ہونا ہے۔ پس تم اپنا اور ان لوگوں کا معاملہ قیاس کرلو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37703
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37703، ترقيم محمد عوامة 36119)
حدیث نمبر: 37704
٣٧٧٠٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام بن حوشب عن إبراهيم التيمي: ⦗٤٧١⦘ ﴿وَيَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ (١)﴾ [إبراهيم: ١٧]، قال: حتى من أطراف شعره.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی سے قرآن مجید کی آیت { وَیَأْتِیہِ الْمَوْتُ مِنْ کُلِّ مَکَان } کے بارے میں منقول ہے کہ یہاں تک کہ بالوں کے کناروں سے بھی موت آئے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37704
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37704، ترقيم محمد عوامة 36120)
حدیث نمبر: 37705
٣٧٧٠٥ - حدثنا محمد بن يزيد (عن العوام) (١) عن إبراهيم التيمي: ﴿إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ﴾ [الأعراف: ١٥٦]، قال: تبنا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی سے {إنَّا ہُدْنَا إلَیْک } کے بارے میں روایت ہے : تُبْنَا یعنی ہم نے رجوع کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37705
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37705، ترقيم محمد عوامة 36121)
حدیث نمبر: 37706
٣٧٧٠٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه قال: كان يرتدي بالرداء يبلغ إليتيه من خلفه، وثدييه من بين يديه، قال: قلت: يا أبت لو أنك اتخذت رداء أوسع من رداءك هذا، قال: (يا بني) (١) (لا تقل) (٢) هذا فواللَّه ما على الأرض لقمة لقمتُها طيبة إلا لوددت لو كانت (في) (٣) في (أبغض) (٤) الناس إليّ.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ وہ ایسی چادر اوڑھتے تھے جو پیچھے سے سرین تک اور آگے سے پستان تک پہنچتی تھی۔ ابراہیم کہتے ہیں میں نے عرض کیا : اے ابا جان ! اگر آپ اپنی اس چادر سے بڑی چادرلے لیں ! انہوں نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! یہ بات نہ کہہ۔ خدا کی قسم ! زمین پر جو طیب لقمہ بھی میں کھاتا ہوں تو میرا دل چاہتا ہے کہ وہ بھی میرے مبغوض ترین انسان کے منہ میں چلا جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37706
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37706، ترقيم محمد عوامة 36122)
حدیث نمبر: 37707
٣٧٧٠٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه قال: خرج إلى البصرة فاشترى رقيقا بأربعة الآف، قال: فبنوا له داره ثم باعهم بربح (١) أربعة آلاف، قال: فقلت له: يا أبت لو أنك عمدت إلى البصرة فاشتريت مثل هؤلاء فربحت فيهم، فقال: (لا) (٢) تقل (لي) (٣) هذا، فواللَّه ما فرحت بها حين أصبتها، ولا حدثت نفسي بأن أرجع فأصيب مثلها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ والد صاحب بصرہ گئے اور انہوں نے چار ہزار میں غلام خریدا۔ پھر اسے چار ہزار کے نفع کے ساتھ بیچ دیا۔ میں نے ان سے کہا ابا جان ! اگر آپ بصرہ جائیں اور غلاموں کی خریدو فروخت کریں تو خوب نفع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایسی بات نہ کہو۔ واللہ مجھے یہ نفع حاصل کر کے خوشی نہیں ہوئی اور نہ ہی میرے دل میں اس طرح کا اور نفع حاصل کرنے کی امنگ پیدا ہوئی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37707
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37707، ترقيم محمد عوامة 36123)
حدیث نمبر: 37708
٣٧٧٠٨ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن ليث عن مجاهد عن يزيد بن شجرة قال: ما من ميت يموت حتى يمثّل له جلساؤه عند موته، إن كانوا أهل لهو فاهل لهو، وإن كانوا أهل ذكر فأهل ذكر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن شجرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو میت بھی مرتا ہے تو اس کے ہم مجلس اس کے سامنے متمثل ہوجاتے ہیں۔ اگر وہ اہل لہو ہوں تو اہل لہو۔ اور اگر اہل ذکر سے ہوں تو اہل ذکر۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37708
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37708، ترقيم محمد عوامة 36124)
حدیث نمبر: 37709
٣٧٧٠٩ - حدثنا (المحاربي) (١) عن ليث (عن مجاهد) (٢) عن (ابن) (٣) شجرة قال: يقول القبر للرجل (الكافر أو الفاجر) (٤): أما ذكرت ظلمتي؟ أما ذكرت وحشتي؟ أما ذكرت ضيقي؟ أما ذكرت غمي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن شجرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ قبر کافر آدمی سے یا فاجر آدمی سے کہتی ہے کیا تمہیں میری ظلمت یاد نہیں ہے ؟ کیا تمہیں میری وحشت یاد نہیں ہے ؟ کیا تمہیں میری تنگی یاد نہیں ہے ؟ کیا تمہیں میرا غم یاد نہیں ؟ “
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37709
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37709، ترقيم محمد عوامة 36125)
حدیث نمبر: 37710
٣٧٧١٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مجاهد عن يزيد بن شجرة قال: كان يقص وكان يصدق (فعله قوله) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن شجرہ کے بارے میں روایت ہے وہ قصہ بیان کرتے تھے اور ان کا فعل ان کے قول کی تصدیق کرتا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37710
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37710، ترقيم محمد عوامة 36126)
حدیث نمبر: 37711
٣٧٧١١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن عمه عن كردوس قال: كان يقص علينا غدوة وعشية ويقول: إن الجنة لا تنال إلا بعمل لها، اخلطوا الرغبة بالرهبة، (ودوموا) (١) على صلاح، واتقوا اللَّه بقلوب سليمة وأعمال صالحة، ويكثر أن يقول: من خاف أدلج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کردوس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ آپ ہمیں صبح وشام واقعات سنایا کرتے تھے اور فرماتے تھے۔ بیشک جنت، جنت کے عمل کے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی۔ رغبت کو خوف کے ساتھ ملائے رکھو۔ اچھے کاموں پر مداومت رکھو۔ اور اللہ تعالیٰ سے سلیم قلوب اور صالح اعمال کے ہمراہ ڈرتے رہو۔ اور آپ بکثرت یہ فرمایا کرتے تھے : جو ڈرتا ہے وہ جلدی اندھیرے میں ہی چل پڑتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37711
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37711، ترقيم محمد عوامة 36127)
حدیث نمبر: 37712
٣٧٧١٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حيان عن أبي الزنباع عن أبي (دهقانة) (١) قال: (بينا) (٢) شاب يمشي مع الأحنف فقال له: يا ابن أخي إذا عرض لك الحق فاقصد له، والهُ عما سواه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابودہقان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک جوان حضرت احنف کے ہمراہ چلا جارہا تھا تو آپ نے اس کو کہا : اے برادر زادہ ! جب حق تمہارے سامنے آجائے تو پھر تم اس کا ارادہ کرلو اور اس کے ماسوا سے غافل ہوجاؤ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37712
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37712، ترقيم محمد عوامة 36128)