کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: حضرت معضد کا کلام
حدیث نمبر: 37645
٣٧٦٤٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن همام قال: انتهيت إلى معضد وهو ساجد (نائم) (١) قال: (فأتيته) (٢) وهو يقول: اللهم اشفني من النوم بيسير -ثم مضى في صلاته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہمام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت معضد کے پاس گیا اور وہ سجدہ کی حالت میں تھے۔ کہتے ہیں کہ میں ان کے پاس آیا تو وہ کہہ رہے تھے۔ اے اللہ ! تو مجھے تھوڑی نیند سے شفا دے دے پھر آپ اپنی نماز پڑھنے لگے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37645
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37645، ترقيم محمد عوامة 36061)
حدیث نمبر: 37646
٣٧٦٤٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: رُمي معضدٌ بسهم في رأسه، فنزع السهم من رأسه، ثم وضع يده على موضعه ثم قال: إنها لصغيرة، وإن اللَّه ليبارك في الصغيرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معضد کو ان کے سر میں تیر لگ گیا تو انہوں نے اپنے سر سے تیر نکالا پھر اپنے ہاتھ کو اس کی جگہ رکھا پھر فرمایا : یہ تو چھوٹا ہے اور اللہ تعالیٰ چھوٹے میں بھی برکت دے دیتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37646
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37646، ترقيم محمد عوامة 36062)
حدیث نمبر: 37647
٣٧٦٤٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: أصاب ثوبه من دم معضد، قال: فغسله فلم يذهب أثره قال: (فكان) (١) يصلي فيه ويقول: إنه ليزيده إليّ حبا (من) (٢) دم معضد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ان کے کپڑوں پر حضرت معضد کا خون لگ گیا۔ کہتے ہیں : انہوں نے اس کو دھویا لیکن اس کا اثر ختم نہ ہوا۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ اسی کپڑے میں نماز پڑھتے تھے اور کہتے تھے : بیشک معضد کے خون کی وجہ سے یہ کپڑا مجھے زیادہ محبوب ہوگیا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37647
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37647، ترقيم محمد عوامة 36063)
حدیث نمبر: 37648
٣٧٦٤٨ - حدثنا علي بن مسهر عن الأعمش عن عمارة قال: نزل معضد إلى جانب شجرة فقال: واللَّه ما أبا لي صليت لهذه من دون اللَّه أو أطعت مخلوقا في معصية اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمارہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معضد ایک درخت کے پاس اترے تو فرمایا : بخدا ! مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہے کہ میں اللہ کے سوا اس کی نماز پڑھوں یا خدا کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت کروں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37648
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37648، ترقيم محمد عوامة 36064)
حدیث نمبر: 37649
٣٧٦٤٩ - حدثنا جرير عن الشيباني قال: كان لمعضد أخ، قال: فكان يأتي السوق فيشتري ويبيع، وينفق على عياله (وعلى) (١) عيال معضد، قال: فكان يقول: هو خير مني، نحن في عياله ينفق علينا (واللَّه تعالى أعلم) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معضد کا ایک بھائی تھا۔ راوی کہتے ہیں : وہ بازار میں آتا۔ خریدو فروخت کرتا اور اپنے اور معضد کے عیال پر خرچ کرتا۔ راوی کہتے ہیں وہ کہا کرتے تھے : یہ مجھ سے بہتر ہے۔ ہم اس کے عیال میں سے ہیں۔ یہ ہم پر خرچ کرتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37649
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37649، ترقيم محمد عوامة 36065)