حدیث نمبر: 37616
٣٧٦١٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن عمارة عن الأسود قال: ما كان إلا راهبا من الرهبان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمارہ، حضرت اسود کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ وہ راہبوں میں سے ایک راہب تھے۔
حدیث نمبر: 37617
٣٧٦١٧ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن ابن عون عن الشعبي قال: سئل عن الأسود فقال: كان صواما حجاجا قواما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے روایت ہے کہتے ہیں (ان سے) حضرت اسود کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : وہ خوب روزہ رکھنے والے، خوب حج کرنے والے اور خوب قیام کرنے والے تھے۔
حدیث نمبر: 37618
٣٧٦١٨ - حدثنا عبيد اللَّه قال: أخبرنا حسن عن منصور عن بعض أصحابه قال: إن كان الأسود (ليصومن) (١) في اليوم الشديد الحر، الذي يرى أن الجمل الجلد الأحمر (يرنح) (٢) فيه من الحر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور کے بعض شاگردوں سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت اسود رحمہ اللہ شدید گرمی کے دن بھی روزہ رکھتے تھے۔ وہ دن جس کے بارے میں خیال ہوتا تھا کہ سرخ چمڑے والا اونٹ بھی گرمی کی وجہ سے کمزور ہوجاتا ہے۔
حدیث نمبر: 37619
٣٧٦١٩ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا (حنش) (١) بن الحارث قال: (٢) حدثنا علي بن مدرك أن علقمة كان يقول للأسود: لم تعذب هذا الجسد؟ فيقول: إنما أريد له الراحة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن مدرک بیان کرتے ہیں کہ حضرت علقمہ، حضرت اسود کو کہا کرتے تھے۔ آپ اس جسم کو کیوں عذاب دیتے ہیں ؟ اسود کہتے تھے میں اس کی راحت چاہتا ہوں۔
حدیث نمبر: 37620
٣٧٦٢٠ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا (حنش) (١) بن الحارث قال: رأيت الأسود بن يزيد قد ذهبت إحدى عينيه من الصوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنش بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود بن یزید کو دیکھا کہ ان کی ایک آنکھ روزے کی وجہ سے ضائع ہوگئی تھی۔
حدیث نمبر: 37621
٣٧٦٢١ - حدثنا الفضل عن حنش (عن) (١) (رياح) (٢) النخعي قال: كان الأسود يصوم في السفر حتى يتغير لونه من العطش، (في) (٣) اليوم الحار في غير رمضان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ریاح نخعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت اسود، سفر میں روزہ رکھا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ غیر رمضان میں سخت گرمی کے دن پیاس کی وجہ سے ان کا رنگ متغیر ہوجاتا تھا۔