حدیث نمبر: 37540
٣٧٥٤٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (شمر) (١) بن عطية عن شهر بن حوشب عن عبادة بن الصامت قال: إذا كان يوم القيامة قال اللَّه: ميزوا ما كان لي من (الدنيا) (٢) وألقوا (سائرها) (٣) في النار (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب قیامت کا دن ہوگا تو ارشادِ خداوندی ہوگا۔ دنیا میں سے جو کچھ میرے لیے تھا اس کو جدا کرلو اور باقی دنیا کو جہنم میں ڈال دو ۔
حدیث نمبر: 37541
٣٧٥٤١ - حدثنا (يعلى) (١) بن عبيد عن الأعمش عن عمارة (٢) بن حمزة شهر بن حوشب قال: جاء رجل إلى عبادة بن الصامت فقال: رجل يصلي يبتغي وجه اللَّه ويحب أن يحمد، قال: ليس بشيء، إن اللَّه (٣) يقول: أنا خير شريك، فمن كان له معي شريك فهو (له) (٤) كله لا حاجة لي فيه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شہر بن حوشب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا اور اس نے کہا : ایک آدمی اللہ کی رضا کے لیے نماز پڑھتا ہے اور اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی تعریف کی جائے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یہ عمل کچھ (کام کا) نہیں۔ ارشاد خداوندی ہے : میں بہتر شریک ہوں۔ پس جس آدمی کی میرے ساتھ شرکت ہو تو وہ چیز ساری اسی کی ہے۔ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 37542
٣٧٥٤٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت ميمون بن أبي شبيب يحدث عن عبادة بن الصامت قال: أتمنى لحبيبي أن يقل ماله ⦗٤٢٨⦘ (ويعجل) (١) موته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں اپنے دوست کے لیے اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ اس کا مال کم ہو یا اس کی موت جلدی آئے۔