حدیث نمبر: 37457
٣٧٤٥٧ - حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد قال: حدثنا القاسم عن أبي أمامة قال: من أحب للَّه وأبغض للَّه وأعطى للَّه ومنع للَّه فقد ⦗٤٠١⦘ استكمل الإيمان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو شخص اللہ کے لیے محبت کرے اور اللہ کے لیے نفرت کرے اور اللہ کے لیے دے اور اللہ کے لیے روکے تو تحقیق (اس کا) ایمان کامل ہوگیا۔
حدیث نمبر: 37458
٣٧٤٥٨ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا (حريز) (١) قال: حدثنا عبد الرحمن ابن ميسرة الحضرمي قال: سمعت أبا أمامة يقول: لا يدخل النار من هذه الأمة إلا من شرد على اللَّه شراد البعير (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس امت میں سے جہنم میں صرف وہ شخص داخل ہوگا جو اونٹ کے نافرمان ہونے کی طرح خدا کی اطاعت سے نکلے گا۔
حدیث نمبر: 37459
٣٧٤٥٩ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثني (حريز) (١) قال: حدثنا (أبو) (٢) القاسم قال: سمعت أبا أمامة يقول: اقرؤوا القرآن، لا تغرنكم هذه المصاحف المعلقة، فإن اللَّه لا يعذب قلبًا وعى القرآن (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوامامہ کہتے ہیں تم لوگ قرآن کی قراءت کرو۔ تمہیں یہ لٹکے ہوئے قرآنِ مجید کے نسخے دھوکہ میں نہ ڈال دیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ ایسے دل کو عذاب نہیں دے گا جس نے قرآن کو محفوظ کیا ہو۔
حدیث نمبر: 37460
٣٧٤٦٠ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثني (حريز) (١) عن حبيب بن عبيد قال: كان أبو أمامة يحدثنا الحديث كالرجل الذي عليه أن يؤدي ما سمع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن عبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ ہمیں اس آدمی کی طرح حدیث بیان کرتے تھے جس پر اپنے سنے ہوئے کی ادائیگی لازم ہو۔
حدیث نمبر: 37461
٣٧٤٦١ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا جرير بن حازم قال: حدثني يعلي بن حكيم عن سليمان بن أبي عبد اللَّه المدني قال: كان أبو أمامة الباهلي صاحب رسول اللَّه ﷺ قد أحقب (١) (رداءه) (٢) خلفه على رحله، فسمعت ابن عمر يقول: من سره أن ينظر إلى رجل حاج فلينظر إلى أبي أمامة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن ابی عبد اللہ مدنی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی حضرت ابوامامہ باہلی نے اپنی چادر کو اپنی سواری کے پیچھے ٹیک بنایا ہوا تھا تو میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا جو شخص کسی حاجی کی طرف دیکھ کر خوشی محسوس کرتا ہے تو اس کو ابوامامہ کی طرف دیکھنا چاہیے۔