کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کا کلام
حدیث نمبر: 37453
٣٧٤٥٣ - حدثنا (ابن) (١) فضيل عن (حصين) (٢) عن الشعبي عن النعمان بن بشير قال: أُغمي على عبد اللَّه بن رواحة، فجعلت أخته عمرة تبكي وتقول: واأخاه، واكذا واكذا -تعدد عليه، فقال ابن رواحة حين أفاق: ما قلت شيئًا إلا ⦗٤٠٠⦘ قيل (٣) أنت كذاك (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ پر بیہوشی طاری ہوئی تو ان کی بہن حضرت عمرہ رضی اللہ عنہا نے رونا شروع کیا اور کہنے لگیں۔ ہائے بھائی ! ہائے یہ ! ہائے یہ۔ مختلف باتیں ان کے بارے میں شمار کرنے لگی۔ پھر جب ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کو افاقہ ہوا تو فرمایا : تم نے جو بات بھی کہی تو (مجھے) کہا گیا کیا تم ایسے ہو ؟ “
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37453
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٢٦٧)، والحاكم ٣/ ٤٤.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37453، ترقيم محمد عوامة 35871)
حدیث نمبر: 37454
٣٧٤٥٤ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس أن عبد اللَّه بن رواحة بكى فبكت امرأته فقال: ما يبكيك؟ قالت: رأيتك تبكي فبكيت، فقال: إني أنبئت أني وارد ولم أنبأ أني صادر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ روئے تو ان کی بیوی بھی روپڑی۔ انہوں نے بیوی سے پوچھا تمہیں کس بات نے رلایا ؟ انہوں نے جواب دیا۔ میں نے آپ کو روتے دیکھا تو میں بھی روپڑی۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا : مجھے یہ خبر دی گئی ہے کہ میں وارد ہوں گا لیکن مجھے یہ خبر نہیں دی گئی کہ میں صادر (عبور کروں گا) ہوں گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37454
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37454، ترقيم محمد عوامة 35872)
حدیث نمبر: 37455
٣٧٤٥٥ - حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور عن ربعي بن (حراش) (١) قال: قال عبد اللَّه بن رواحة: اللهم إني أسألك قرة عين لا ترتد ونعيما لا ينفد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربعی بن حراش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ کہا کرتے تھے۔ اے اللہ ! میں آپ سے ایسی آنکھوں کی ٹھنڈک کا سوال کرتا ہوں جو غیر متغیر ہو اور ایسی نعمت کا سوال کرتا ہوں جو نہ ختم ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37455
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37455، ترقيم محمد عوامة 35873)
حدیث نمبر: 37456
٣٧٤٥٦ - حدثنا مالك قال: حدثنا زهير قال: حدثنا أبو إسحاق (عن) (١) امرأة عبد اللَّه بن رواحة أن عبد اللَّه بن رواحة كان له مسجدان: مسجد في بيته، ومسجد في داره، إذا أراد أن يخرج صلى في المسجد الذي في بيته، وإذا دخل صلى في المسجد الذي في داره، وكان حيثما أدركته الصلاة أناخ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن رواحہ کی بیوی سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ کی دو مسجدیں تھیں۔ ایک ان کے گھر میں اور ایک ان کے کمرہ میں جب وہ باہر آنا چاہتے تو وہ اپنے کمرے والی مسجد میں نماز ادا کرتے اور جب وہ اندر آنا چاہتے تو پھر اپنی گھر والی مسجد میں نماز پڑھتے اور ان کو جہاں بھی نماز پالیتی وہ جانور بٹھا لیتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37456
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37456، ترقيم محمد عوامة 35874)