حدیث نمبر: 37421
٣٧٤٢١ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن ليث عن عدي عن الصنابحي عن معاذ قال: لا تزول قدما العبد يوم القيامة حتى (يسأل) (١) عن أربع ⦗٣٨٨⦘ خصال: عن جسده فيما أبلاه (٢)، وعن عمره فيما أفناه، و (عن) (٣) ماله من أين اكتسبه وفيما أنفقه، وعن علمه كيف عمل فيه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں : قیامت کے دن بندے کے قدم اپنی جگہ سے نہیں ہٹیں گے یہاں تک کہ چار چیزوں کے بارے میں سوال کیا جائے۔ جسم کے بارے میں کہ کس بات میں پرانا کیا اور عمر کے بارے میں کہ کس چیز میں فنا کیا اور مال کے بارے میں کہ کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا اور علم کے بارے میں کہ اس پر کتنا عمل کیا۔
حدیث نمبر: 37422
٣٧٤٢٢ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن محمد قال: جاء رجل (١) معه أصحابه يسلمون عليه ويودعونه ويوصونه، فقال له معاذ: إني موصيك بأمرين إن حفظتهما حفظت ما قال لك أصحابك: إنه لا غنى بك عن نصيبك من (الدنيا) (٢) وأنت إلى نصيبك من الآخرة أحوج، فآثر نصيبك من الآخرة على نصيبك من (الدنيا) (٣)، فإنه يأتي بك أو يمر بك على نصيبك من الدنيا (فيتنظمه) (٤) لك انتظاما، فيزول معك أينما زلت (٥).
مولانا محمد اویس سرور
محمد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی اپنے دوستوں کے ہمراہ حضرت معاذ بن جبل کے پاس آیا۔ انہوں نے حضرت معاذ کو سلام کیا پھر الوداع کہا اور وصیت کی درخواست کی تو حضرت معاذ نے ان کو کہا میں تمہیں دو چیزوں کی وصیت کرتا ہوں۔ اگر تم نے ان کی حفاظت کی تو تمہاری حفاظت ہوگی۔ ایک یہ بات کہ دنیا کے حصہ سے غنی نہیں ہو اور تم اپنے آخرت کے حصہ کے زیادہ محتاج ہو پس تم اپنی آخرت کے حصہ کو اپنے دنیا کے حصہ پر ترجیح دو ۔ کیونکہ تمہاری دنیا کا حصہ تم پر سے گزرے گا یا تمہارے پاس آئے اور وہ تمہیں شامل ہوجائے گا اور جہاں تم اترو گے وہاں وہ تمہارے ساتھ اترے گا۔
حدیث نمبر: 37423
٣٧٤٢٣ - حدثنا يحيى بن آدم عن قطبة عن الأعمش (عن شمر) (١) عن شهر بن حوشب قال: أخذت معاذ قرحة في حلقه فقال: اخنقني خنقك، ⦗٣٨٩⦘ فوعزتك إني لأحبك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شہر بن حوشب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ کو ان کے حلق میں ایک دانہ نکل آیا تو انہوں نے فرمایا : تم میرا گلا دبا دو ۔ تیری عزت کی قسم ! مجھے آپ سے محبت ہے۔
حدیث نمبر: 37424
٣٧٤٢٤ - حدثنا محمد بن بشر عن مسعر عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة قال: (قال) (١) (معاذ) (٢): صل ونم وصم وأفطر واكتسب ولا تأثم ولا تموتن إلا وأنت مسلم، وإياك ودعوات -أو دعوة- مظلوم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن سلمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ نے فرمایا : نماز پڑھو اور سو جاؤ۔ روزہ رکھو اور افطار کرو۔ کمائی کرو لیکن گناہ نہ کرو۔ اور تم مرو اس حال میں کہ تم مسلمان ہو اور تم بدعاؤں سے بچو … یا فرمایا … مظلوم کی بددعا سے۔
حدیث نمبر: 37425
٣٧٤٢٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن جامع بن شداد عن الأسور ابن هلال المحاربيّ قال: قال (١) معاذ بن جبل: اجلس بنا (نؤمن) (٢) ساعة - (يعني) (٣) نذكر اللَّه. (٤)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود بن ہلال سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل نے مجھے کہا : تم ہمارے ساتھ بیٹھو ہم ایک گھڑی اللہ کا ذکر کریں۔