حدیث نمبر: 37419
٣٧٤١٩ - حدثنا أبو أسامة عن الجريري عن يزيد عن أخيه (١) مطرف قال: قال لي عمران بن حصين: إني أحدثك حديثا لعل اللَّه أن ينفعك به بعد اليوم، اعلم أن خيار العباد عند اللَّه الحمادون (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین نے مجھے کہا میں تمہیں ایک حدیث بیان کرتا ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں آج کے بعد اس کے ذریعہ نفع دے۔ جان لو اللہ کے بندوں میں سے بہترین بندے زیادہ حمد کرنے والے ہیں۔
حدیث نمبر: 37420
٣٧٤٢٠ - حدثنا وكيع عن أبي الأشهب عن الحسن قال: ابتلي عمران بن الحصين ببلاء كان (يوله) (١) منه قال: فقال له بعض من يأتيه: إنه ليمنعني (من إتيانك) (٢) ما نرى منك؟ قال: فلا تفعل فواللَّه إن أحبه إلي أحبه إلى اللَّه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین ایسی بیماری میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کے ہوش قائم نہیں رہتے تھے۔ راوی کہتے ہیں انہیں ان کے پاس آنے والے بعض لوگوں نے کہا : ہم آپ کی جو حالت دیکھتے ہیں یہ مجھے آپ کے پاس آنے سے مانع ہوتی ہے۔ فرمایا : یوں نہ کرو۔ خدا کی قسم ! بیشک جو خدا کو محبوب ہے وہی مجھے محبوب ہے۔