حدیث نمبر: 37348
٣٧٣٤٨ - حدثنا يزيد بن هارون ووكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس قال: قال الزبير بن العوام: من استطاع منكم أن يكون (له) (١) (خبئ) (٢) من عمل صالح فليفعل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت زبیر بن عوام نے ارشاد فرمایا : تم میں سے جو آدمی عمل صالح کے بارے میں پوشیدگی کرسکے تو اس کو چاہیے کہ وہ یہ کرے۔
حدیث نمبر: 37349
٣٧٣٤٩ - حدثنا أسود بن عامر عن حماد بن سلمة عن هشام عن أبيه أن الزبير بُعث إلى مصر فقيل له إن بها الطاعون فقال: إنما جئناها للطعن والطاعون (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت زبیر کو مصر کی طرف بھیجا گیا تو انہیں کہا گیا۔ مصر میں طاعون کی وبا ہے۔ تو انہوں نے جواب میں فرمایا : ہم تو وہاں جا ہی طاعون اور طعن کے لیے رہے ہیں۔