حدیث نمبر: 37347
٣٧٣٤٧ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن عمرو عن يحيى بن عبد الرحمن ابن حاطب قال: قال أبو واقد الليثي: تابعنا الأعمال أيها أفضل؟ فلم نجد شيئا أعون على طلب الآخرة من الزهد في (الدنيا) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن عبدالرحمن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو واقد لیثی کہتے ہیں ہم نے سب اعمال پر متابعت کرکے دیکھا کہ ان میں سے افضل ترین کون سا ہے ؟ تو ہم نے دنیا سے بےرغبتی کرنے سے بڑھ کر طلب آخرت پر معاون کوئی کام نہیں پایا۔