کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: سیدنا ابوعبیدہ بن جراح کا کلام
حدیث نمبر: 37342
٣٧٣٤٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن هشام عن أبيه قال: دخل عمر بن الخطاب على أبي عبيدة بن الجراح فإذا هو مضطجع على (طنفسة) (١) (رحله) (٢) متوسد الحقيبة، قال: (فقال) (٣) له عمر: ألا (اتخذت) (٤) (ما اتخذت) (٥) أصحابك؟ فقال: يا أمير المؤمنين هذا يبلغني (المقيل) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب، حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے تو حضرت ابوعبیدہ بن جراح اپنے کجاوہ پر لیٹے ہوئے تھیلے کو تکیہ بنائے ہوئے تھے۔ راوی کہتے ہیں انہیں حضرت عمر نے کہا آپ ان نئی چیزوں کو استعمال کیوں نہیں کرتے جنھیں آپ کے ساتھی استعمال کرتے ہیں۔ حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا میرا یہ بستر بھی میری نیند پوری کردیتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37342
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37342، ترقيم محمد عوامة 35762)
حدیث نمبر: 37343
٣٧٣٤٣ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا سليمان بن المغيرة قال: حدثنا ثابت البناني قال: كان أبو عبيدة بن الجراح أميرا على الشام فخطب الناس فقال: يا أيها الناس إني امرؤ من قريش، وإني واللَّه ما أعلم أحمر ولا أسود يفضلني بتقوى (اللَّه) (١) إلا وددت أني في مسلاخه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بنانی بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوعبیدہ بن جراح ملک شام کے امیر تھے۔ آپ نے لوگوں کو خطبہ دیا ارشاد فرمایا : اے لوگو ! میں ایک قریشی مرد ہوں اور خدا کی قسم ! میں اپنے سے افضل کسی سرخ یا سیاہ کو نہیں جانتا جو خوف خدا کی وجہ سے مجھ پر فضیلت رکھتا ہو مگر یہ کہ میں اس کی سی زندگی گزارنا پسند کرتا ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37343
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37343، ترقيم محمد عوامة 35763)
حدیث نمبر: 37344
٣٧٣٤٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا (حريز) (١) بن عثمان عن ⦗٣٦٣⦘ (نمران) (٢) ابن (مخمر) (٣) (الرحبي) (٤) قال: كان أبو عبيدة بن الجراح يسير في الجيش وهو يقول: ألا رب مبيض لثيابه مدنس لدينه، ألا رب مكرم لنفسه وهو لها مهين، ألا بادروا السيئات القديمات بالحسنات الحديثات، فإن أحدكم لو أساء ما بين السماء والأرض ثم عمل حسنة لغلبت سيئاته حتى تقهرهن (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نمران بن مخمر رحبی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوعبیدہ بن جراح لشکر میں چلے جا رہے تھے اور کہہ رہے تھے۔ خبردار ! بہت سے اپنے کپڑوں کو سفید رکھنے والے اپنے دین کو میلا کرنے والے ہوتے ہیں۔ خبردار ! بہت سے لوگ جو اپنے نفس کا اکرام کرنے والے ہوتے ہیں وہ اس کو ذلیل کرنے والے ہوتے ہیں۔ خبردار ! پرانی برائیوں کے لیے نئی نیکیاں کرو کیونکہ اگر تم میں سے کوئی ایک زمین و آسمان کے درمیان کو برائی سے بھر دے پھر وہ ایک اچھا عمل کرلے تو یہ نیکی اس کی برائیوں پر غالب آجاتی ہے۔ یہاں تک کہ ان کو نیچا کردیتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37344
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37344، ترقيم محمد عوامة 35764)
حدیث نمبر: 37345
٣٧٣٤٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: حدثنا ثابت عن أنس قال: قدمت على أبي عبيدة بن الجراح فأنزلني في ناحية بيته، وامرأته في ناحية وبيننا ستر، فكان يحلب الناقة فيجيء بالإناء فيضعه في يدي، فقال له رجل من الطلقاء: أتنزل هذا (ناحية) (١) بيتك مع امرأتك؟ فقال: [(أراقب) (٢) به (غيَر) (٣)] (٤) من لو لقيته سليبا (لا ستأنى) (٥) على كل مركب (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے اپنے گھر کے کنارے میں ٹھہرایا۔ جبکہ ان کی بیوی ایک دوسرے کنارے میں تھیں۔ اور ہمارے درمیان ایک پردہ تھا۔ پس آپ اونٹنی کا دودھ نکالتے اور برتن میں لے کر آتے پھر اس کو میرے ہاتھ میں رکھ دیتے۔ اس پر طلقاء میں سے ایک آدمی نے ان سے کہا۔ کیا آپ اس آدمی کو اپنی بیوی کے ساتھ اپنے گھر ٹھہراتے ہیں ؟ تو انہوں نے فرمایا : میں اس آدمی کو مکمل طور پر پاکدامن سمجھتا ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37345
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37345، ترقيم محمد عوامة 35765)
حدیث نمبر: 37346
٣٧٣٤٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ثور عن خالد بن معدان عن أبي عبيدة ابن الجراح قال: مثل قلب المؤمن مثل العصفور يتقلب كذا مرة وكذا مرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوعبیدہ بن جراح سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مومن کا دل چڑیا کی طرح ہوتا ہے۔ ایک مرتبہ ادھر اور ایک مرتبہ ادھر ہوتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37346
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37346، ترقيم محمد عوامة 35766)