کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
حدیث نمبر: 36908
٣٦٩٠٨ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن سفيان عن الشيباني عن عكرمة قال: الصراط على جسر جهنم يردون عليه.
مولانا محمد اویس سرور
عکرمہ فرماتے ہیں کہ صراط جہنم کا ایک پل ہے جس پر سے لوگ گزریں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنة / حدیث: 36908
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36908، ترقيم محمد عوامة 35334)
حدیث نمبر: 36909
٣٦٩٠٩ - حدثنا الحسن بن موسى عن حماد بن سلمة عن ثابت البناني عن أبي عثمان النهدي عن سلمان الفارسي قال: يوضع الصراط وله حد كحد الموسى، فتقول الملائكة: ربنا من تجيز على هذا؟ فيقول: أجيز عليه من شئت (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صراط کو رکھا جائے گا اور اس کی دھارا سترے کی دھار جیسی ہوگی۔ فرشتے کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! آپ اس پر سے کس کو گزاریں گے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ میں جس کو چاہوں گا اس پر سے گزاروں گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنة / حدیث: 36909
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه اللالكائي ٦/ ١١٧٩ (٢٢٢١)، والآجري (٨٩٤)، وأخرجه مرفوعًا الحاكم ٤/ ٥٨٦.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36909، ترقيم محمد عوامة 35335)
حدیث نمبر: 36910
٣٦٩١٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن الأعمش عن (شِمْر) (١) عن أبي (الأحوص) (٢) عن عبد اللَّه قال: (يجاء) (٣) بالناس إلي الميزان يوم القيامة فيتجادلون عنده أشد الجدال (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کو قیامت کے دن میزان کی طرف لایا جائے گا اور وہ سخت جھگڑا کریں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنة / حدیث: 36910
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ شمر صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36910، ترقيم محمد عوامة 35336)
حدیث نمبر: 36911
٣٦٩١١ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء قال: حدثني تميم بن غيلان (ابن) (١) سلمة عن أبي الدرداء (أنه) (٢) قال: أين أنت من يوم جيء بجهنم، ⦗٢٠٧⦘ قد سدت ما بين الخافقين، (وقيل) (٣): (لن) (٤) تدخل الجنة حتى تخوض النار، فإن كان معك نور استقام بك الصراط، فقد واللَّه نجوت وهديت، وإن لم يكن معك نور (تشبث) (٥) بك (خطاطيف) (٦) جهنم أو كلاليبها أو (شبا بينها) (٧)، فقد واللَّه (رديت) (٨) وهويت (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تمہیں اس دن کی فکر کیوں نہیں جب جہنم کو لایا جائے گا اور وہ دونوں افقوں کو گھیر لے گا۔ اس دن کہا جائے گا کہ تم اس وقت تک جنت میں نہیں جاسکتے جب تک جہنم کا چکر نہ لگا لو۔ اگر تمہارے پاس نور ہوگا تو اس کے ذریعے صراط پر قائم رہو گے اور نجات پاؤ گے۔ اگر نور نہ ہوا تو جہنم کے کو نڈے تمہیں پکڑ لیں گے اور تم ہلاک ہو جاؤ گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنة / حدیث: 36911
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36911، ترقيم محمد عوامة 35337)
حدیث نمبر: 36912
٣٦٩١٢ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا الأعمش عن مجاهد عن عبيد بن عمير قال: الصراط دحض (مزلة) (١) كحد السيف (يتكفأ) (٢)، والملائكة معهم الكلاليب والأنبياء قيام يقولون حوله: ربنا سلم سلم، فبين مخدوش و (مكردس) (٣) في النار وناج (٤) مسلم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ پل صراط کی دھار تلوار کی طرح ہے۔ اس کے پاس فرشتے ہوں گے جن کے ہاتھ میں کو نڈے ہوں گے۔ انبیاء کھڑے ہوں گے اور اے ہمارے رب سلامتی عطا فرما سلامتی عطا فرما کہہ رہے ہوں گے۔ بعض لوگ زخمی ہوں گے، بعض جہنم میں گریں گے اور بعض نجات پالیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنة / حدیث: 36912
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36912، ترقيم محمد عوامة 35338)