حدیث نمبر: 34709
٣٤٧٠٩ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين بن عبد الرحمن عن محمد بن طلحة (ابن) (١) ركانة المطلبي عن جبير بن مطعم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن صلاة في مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة فيما سواه، إلا المسجد الحرام" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک میری اس مسجد میں ایک نماز پڑھنا اس کے علاوہ دیگر مسجد میں ہزار نمازیں پڑھنے سے افضل ہے سوائے مسجد حرام کے۔
حدیث نمبر: 34710
٣٤٧١٠ - حدثنا عبيد اللَّه قال: أخبرنا موسى بن عبيدة عن داود بن مدرك عن عروة بن الزبير عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "صلاة في مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة فيما سواه من المساجد، إلا المسجد الحرام" (١). [آخر كتاب الفضائل، والحمد للَّه رب العالمين] (٢)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میری اس مسجد میں ایک نماز کا پڑھنا اس کے علاوہ دوسری مساجد میں ہزار نمازیں پڑھنے سے افضل ہے سوائے مسجد حرام کے۔ والحمد للہ رب العالمین۔