حدیث نمبر: 34706
٣٤٧٠٦ - حدثنا أبو أسامة عن عبد الحميد بن جعفر قال: ثنا أبو الأبرد مولى بني خَطْمَةَ أنه سمع أسيد بن ظُهَيْرٍ الأنصاري وكان من أصحاب النبي ﷺ (يحدث عن النبي ﷺ أنه) (١) قال: "صلاة في مسجد قباء كعمرة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسید بن ظہیر انصاری رضی اللہ عنہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مسجد قباء میں نماز پڑھنا عمرہ کے ثواب کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 34707
٣٤٧٠٧ - حدثنا ابن نمير عن موسى بن عبيدة قال: أخبرني يوسف بن طهمان عن أبي أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه سهل بن حنيف قال: قال رسول ⦗٢٠٤⦘ اللَّه ﷺ: "من توضأ فأحسن وضوءه ثم جاء مسجد قباء فركع فيه أربع ركعات كان ذلك كعدل عمرة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سھل بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے ۔ پھر مسجد قباء میں آئے اور اس میں چار رکعات نماز ادا کرے تو اس کا ثواب عمرہ کے برابر ہوگا۔
حدیث نمبر: 34708
٣٤٧٠٨ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: كان رسول اللَّه ﷺ يأتي قباء راكبًا وماشيًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد قباء پیدل بھی آتے تھے اور سوار ہو کر بھی۔