کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو قبیلہ ثقیف والوں کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34676
٣٤٦٧٦ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن عبد اللَّه بن عثمان بن (خثيم) (١) عن أبي الزبير (٢) أن رسول اللَّه ﷺ حاصر أهل الطائف فجاءه أصحابه فقالوا: يا رسول اللَّه (أحرقتنا) (٣) نبال ثقيف فادع اللَّه (عليهم) (٤)، فقال: "اللهم اهد ثقيفا" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف والوں کا محاصرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہ م آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ﷺ! ثقیف کے تیروں نے ہمیں جلادیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے ان کے خلاف بد دعا کریں۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی۔ اے اللہ ! قبیلہ ثقیف کو ہدایت عطا فرما۔
حدیث نمبر: 34677
٣٤٦٧٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن إبراهيم بن نافع عن الحسن بن مسلم عن طاوس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لقد هممت أن لا أقبل إلا من قرشي أو أنصاري أو ثقفي" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تحقیق میں نے پختہ ارادہ کرلیا کہ میں کسی سے ہدیہ قبول نہیں کروں گا سوائے قریشی سے یا انصاری سے یا ثقفی سے۔
حدیث نمبر: 34678
٣٤٦٧٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن مسعر عن سعيد بن أبي سعيد المقبري عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لقد هممت أن لا أقبل هدية إلا من (قرشي) (١) أو أنصاري أو ثقفي أو دوسي" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تحقیق میں نے پختہ ارادہ کرلیا ہے کہ میں کسی سے بھی ہدیہ قبول نہیں کروں گا مگر قریشی سے یا انصاری سے یا ثقفی سے یا دوسی سے۔