کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو قبیلہ قیس والوں کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34664
٣٤٦٦٤ - حدثنا محمد بن الحسن الأسدي قال: ثنا يحيى بن زكريا عن سعد بن طارق قال: حدثني سالم بن أبي الجعد أن أبا الدرداء كان يحلف باللَّه لا تبقى قبيلة إلا ضارعت النصرانية غير قيس، يا معشر المسلمين فأحبوا قيسًا، يا معشر المسلمين فأحبوا قيسًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن ابی الجعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہاللہ کی قسم اٹھا کر فرماتے تھے کہ کوئی قبیلہ بھی باقی نہیں رہے گا مگر یہ کہ سب نصرانیوں کے مشابہ ہوجائیں گے۔ سوائے قبیلہ قیس والوں کے۔ اے گروہ مسلمین ! قیس والوں سے محبت کرو، اے گروہ مسلمین ! قیس والوں سے محبت کرو۔
حدیث نمبر: 34665
٣٤٦٦٥ - حدثنا محمد بن الحسن قال: ثنا أبو (الحريش) (١) عن زيد بن محمد قال: كنت في غزاة مع مسلمة بن عبد الملك (بالترك) (٢) فهدده رسل خاقان وكتب إليه: لألقينك (بحزاورة) (٣) الترك، فكتب إليه مسلمة: إنك تلقاني (بحزاورة) (٤) الترك وأنا ألقاك (بحزاورة) (٥) العرب، -يعني قيسًا (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت مسلمہ بن عبد الملک رحمہ اللہ کے ساتھ ترک کے کسی غزوہ میں تھا ۔ تو خاقان بادشاہ کے قاصد نے ان کو بہت دھمکیاں دیں اور ان کو خط لکھا۔ میں تمہارے ساتھ ملوں گا ترک کے طاقتور نوجوانوں کے ساتھ۔ تو اس کے جواب میں حضرت مسلمہ رحمہ اللہ نے اس کو خط لکھا : بیشک تم ہم سے ملو گے ترک کے طاقتوروں کے ساتھ، میں تم سے ملوں گا عرب کے طاقتوروں کے ساتھ یعنی قبیلہ قیس والوں کے ساتھ۔
حدیث نمبر: 34666
٣٤٦٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا العوام قال: حدثني منصور عن ربعي بن (حراش) (١) عن حذيفة قال: ادنوا يا معشر مضر، إن منكم سيد ولد آدم، ومنكم سوابق كسوابق الخيل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربعی بن حراش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اے گروہ مضر ! قریب ہو جاؤ، بیشک اولادِ آدم کے سردار تم میں سے ہیں ، اور تم لوگوں میں ہی سبقت لے جانے والے ہوں گے جیسا کہ گھوڑوں کی دوڑ میں سبقت لے جانے والے ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 34667
٣٤٦٦٧ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن عبد اللَّه بن المؤمل عن عطاء عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا اختلف الناس فالحق في مضر" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب لوگ اختلاف کرنے لگیں گے تو حق قبیلہ مضر میں ہوگا۔
حدیث نمبر: 34668
٣٤٦٦٨ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان قال: قال عمر: قيس ملاحم العرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : قبیلہ قیس عرب کے جنگجو ہیں۔