حدیث نمبر: 34635
٣٤٦٣٥ - حدثنا وكيع عن عبد ربه بن أبي راشد قال: سمعت ابن عمر يقول: البصرة خير من الكوفة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدربہ بن ابو راشد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : بصرہ کوفہ سے بہتر ہے۔
حدیث نمبر: 34636
٣٤٦٣٦ - حدثنا عفان قال: ثنا سليمان بن المغيرة عن ثابت عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: طفت الأمصار فما رأيت مصرًا أكبر متهجدًا من أهل البصرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں بہت سے شہروں میں پھرا ہوں پس میں نے کوئی شہر ایسا نہیں دیکھا جو بصرہ سے زیادہ تہجد گزار لوگوں والا ہو۔
حدیث نمبر: 34637
٣٤٦٣٧ - حدثنا أبو أسامة عن سفيان قال: ثنا إبراهيم بن محمد بن المنتشر عن أبيه (قال) (١): قال حذيفة: إن أهل البصرة لا يفتحون باب هدى، ولا (ينزلون) (٢) باب ضلالة، وأن الطوفان قد رفع عن الأرض كلها إلا البصرة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن منتشر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : یقینا بصرہ والے نہ ہدایت کا دروازہ کھولتے ہیں نہ ضلالت و گمراہی کا دروازہ چھوڑتے ہیں ، اور یقینا طوفان ساری زمین والوں سے دور ہوگیا سوائے بصرہ کے۔
حدیث نمبر: 34638
٣٤٦٣٨ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان قال: جاء رجل إلى حذيفة فقال: إني أريد الخروج إلى البصرة، فقال: لا تخرج إليها، قال: إن لي بها قرابة، قال: لا تخرج، قال: لا بد من الخروج، فأنزل عدوتها ولا تنزل سربها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا : میرا بصرہ جانے کا ارادہ ہے۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مت جاؤ۔ اس شخص نے کہا : بیشک وہاں میرے قریبی رشتہ دار ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مت جاؤ۔ اس شخص نے کہا : جانا ضروری ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس کے کناروں پر ہی اترنا، اس کے درمیان میں مت اترنا۔