کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو یمن اور اس کی فضیلت کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34611
٣٤٦١١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أتاكم أهل اليمن، هم ألين قلوبًا وأرق أفئدة، الإيمان يمان، والحكمة يمانية، ورأس الكفر قبل المشرق" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے پاس یمن والے آئیں گے۔ وہ دل کے اعتبار سے بہت نرم ہیں۔ ایمان یمنی ہے اور حکمت بھی یمنی ہے اور کفر کی بنیاد مشرق کی جانب سے ہے۔
حدیث نمبر: 34612
٣٤٦١٢ - حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل عن قيس عن أبي مسعود قال: أشار رسول اللَّه ﷺ بيده نحو اليمن فقال: "إن (الإيمان) (١) هاهنا، (و) (٢) أن القسوة وغلظ القلوب في الفدادين، عند أصول أذناب الإبل: في ربيعة ومضر" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے یمن کی جانب اشارہ کر کے ارشاد فرمایا : یقینا ایمان یہاں موجود ہے۔ بیشک دلوں کی سختی قبیلہ ربیعہ اور قبیلہ مضر کے اونٹوں کے متکبر مالکوں میں ہے۔
حدیث نمبر: 34613
٣٤٦١٣ - حدثنا يحيى بن آدم عن أبي الأحوص عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الإيمان في أهل الحجاز، والقسوة وغلظ القلوب قبل المشرق في ربيعة ومضر" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایمان تو حجاز والوں میں ہے اور دلوں کی سختی مشرق کی جانب قبیلہ ربیعہ اور قبیلہ مضر والوں میں ہے۔
حدیث نمبر: 34614
٣٤٦١٤ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن أبي سلمة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: الإيمان يمان، والحكمة يمانية، وهم قوم فيهم (حياء) (١) وضعف"، (وربما) (٢) قال: "عي" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایمان تو یمنی ہے اور حکمت بھی یمنی ہے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن میں حیا اور کمزوری ہے۔ اور کبھی ارشاد فرمایا : جن میں عاجزی ہے۔
حدیث نمبر: 34615
٣٤٦١٥ - حدثنا (يزيد) (١) بن هارون عن ابن أبي ذئب عن الحارث بن عبد الرحمن عن ابن جبير بن مطعم عن أبيه قال: كنا مع رسول اللَّه ﷺ في مسير له فقال: "يطلع عليكم أهل اليمن كأنهم السحاب، هم خير (من في) (٢) الأرض"، فقال: رجل من الأنصار: إلا نحن يا رسول اللَّه؟ فقال كلمة ضعيفة: "إلا أنتم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے پاس یمن والے آئیں گے گویا کہ وہ بادلوں کی مانند ہوں گے ، وہ زمین میں سب سے بہترین لوگ ہیں اس پر ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ! مگر ہم لوگ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کمزور کلام : مگر تم لوگ۔
حدیث نمبر: 34616
٣٤٦١٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن جبلة بن عطية عن عبد اللَّه بن عوف الدمشقي (قال: قال) (١) رسول اللَّه ﷺ: "الإيمان يمان في (حدس) (٢) وجذام" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عوف دمشقی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایمان تو یمنی ہے، خندف اور جذام کے لوگوں میں۔
حدیث نمبر: 34617
٣٤٦١٧ - حدثنا يحيى بن (أبي) (١) (بكير) (٢) عن شعبة عن عبد اللَّه إمام عمرو بن مرة عن عمرو بن مرة عن خيثمة قال: سئل رسول اللَّه ﷺ أي الناس خير؟ فقال: "أهل اليمن" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : بہترین لوگ کون سے ہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یمن کے لوگ۔
حدیث نمبر: 34618
٣٤٦١٨ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن قيس بن أبي حازم قال: قال عبد اللَّه: الإيمان يمان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ایمان تو یمنی ہے۔
حدیث نمبر: 34619
٣٤٦١٩ - حدثنا وكيع عن عكرمة بن عمار عن سالم عن ابن عمر قال: خرج رسول اللَّه ﷺ من بيت عائشة فقال: "رأس الكفر هاهنا من حيث تطلع قرن الشيطان"، -يعني المشرق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ام المؤمنین کے گھر سے نکلے اور ارشاد فرمایا : کفر کی بنیاد تو یہاں سے ہے جہاں شیطان کے سینگ طلوع ہوتے ہیں ، یعنی مشرق میں سے۔