کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 34583
٣٤٥٨٣ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تسبوا أصحابي، فوالذي نفسي بيده لو أن أحدكم أنفق مثل أحد ذهبًا ما أدرك مد أحدهم ولا نصيفه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم میرے اصحاب کو گالی مت دو ۔ پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے ۔ اگر تم میں سے کوئی شخص احد پہاڑ کے برابر سونا بھی خرچ کرے تو ان کے خرچ کیے ہوئے ایک مد کو اور نہ ہی اس کے نصف کو پہنچ سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 34584
٣٤٥٨٤ - حدثنا حسين بن علي عن أبي موسى عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ لأصحابه: "أنتم في الناس كالملح في (الطعام) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا : تم لوگوں میں ایسے ہی ہو جیسے کھانے میں نمک : راوی کہتے ہیں : پھر حسن رحمہ اللہ نے فرمایا : کھانا بغیر نمک کے اچھا نہیں ہوتا ، پھر اس کے بعد حسن رحمہ اللہ نے فرمایا : اس قوم کا کیا ہوگا جس کا نمک جاتا رہے ؟
حدیث نمبر: 34585
٣٤٥٨٥ - قال: ثم قال الحسن: ولا يطيب الطعام إلا بالملح، ثم يقول: الحسن: كيف بقوم ذهب ملحهم.
حدیث نمبر: 34586
٣٤٥٨٦ - حدثنا حسين بن علي عن مجمع بن يحيى عن سعيد بن أبي بردة (عن أبي بردة) (١) عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أصحابي أمنة لأمتي، فإذا ذهب أصحابي أتى أمتي ما يوعدون" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرے صحابہ میری امت کے بھروسے کے لوگ ہیں ۔ پس جب میرے صحابہ چلے جائیں گے تو میری امت کو جن چیزوں سے ڈرایا گیا ہے وہ واقع ہوجائیں گی۔
حدیث نمبر: 34587
٣٤٥٨٧ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن إبراهيم عن عبيدة عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير أمتي القرن الذين يلوني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم يجيء قوم تسبق شهادة أحدهم يمينه، ويمينه شهادته" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میری امت کا بہترین زمانہ وہ ہے جو میرے ساتھ ملا ہوا ہے۔ پھر وہ زمانہ ہے جو ان صحابہ رضی اللہ عنہ م کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ پھر ایک قوم آئے گی جس میں ایک شخص کی گواہی اس کی قسم سے سبقت لے جائے گی اور اس کی قسم اس کی گواہی سے سبقت لے جائے گی۔
حدیث نمبر: 34588
٣٤٥٨٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبيه عن جده عن جعدة بن هبيرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير الناس قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم الأخر أردى" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعد . بن ھبیرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : لوگوں میں سب سے بہترین میرے زمانے کے لوگ ہیں۔ پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، پھر وہ لوگ جن کا زمانہ ان کے ساتھ ملا ہوا ہو، پھر دوسرے لوگ ردی ہیں۔
حدیث نمبر: 34639
(٣٤٦٣٩) [*] حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن السدي عن عبد اللَّه (البهي) (١) (عن) (٢) عائشة قالت: سأل رجل رسول اللَّه ﷺ أي الناس خير؟ قال: "القرن الذي أنا فيه، ثم الثاني ثم الثالث" (٣).
حدیث نمبر: 34589
٣٤٥٨٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش قال: ثنا هلال بن (يساف) (١) قال: سمعت عمران بن حصين يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير الناس قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، (ثم الذين يلونهم) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بہترین لوگ میرے زمانہ کے ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے، پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے۔
حدیث نمبر: 34590
٣٤٥٩٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي جمرة قال: حدثني زهدم بن مضرب قال: سمعت عمران بن حصين يحدث أن رسول اللَّه ﷺ كان يقول: "إن خيركم قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم"، فلا أدري قال رسول اللَّه ﷺ: بعد قرنه مرتين أو ثلاثًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے ۔ بیشک تم میں بہترین لوگ میرے زمانہ کے لوگ ہیں۔ پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ راوی فرماتے ہیں : کہ میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زمانہ کے بعد دو مرتبہ یہ جملہ ارشاد فرمایا یا تین مرتبہ ؟
حدیث نمبر: 34591
٣٤٥٩١ - حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن عبد الملك بن عمير عن قبيصة بن جابر قال: خطبنا عمر بباب الجابية فقال: إن رسول اللَّه ﷺ قام فينا كمقامي فيكم ثم قال: "أيها الناس اتقوا اللَّه في أصحابي، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم ⦗١٧٠⦘ (يفشو) (١) الكذب (وشهادات) (٢) الزور" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قبیصہ بن جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں جابیہ کے دروازے پر کھڑے ہو کر خطاب کیا اور ارشاد فرمایا : بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان ایسے کھڑے ہوئے جیسا کہ آج میں تمہارے درمیان کھڑا ہوا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے لوگو ! میرے صحابہ رضی اللہ عنہ م کے بارے میں اللہ سے ڈرو، پھر ان لوگوں کے بارے میں جو ان سے ملے ہوئے ہیں ، اور پھر ان لوگوں کے بارے میں بھی جو ان سے ملے ہوئے ہوں۔ پھر جھوٹ اور جھوٹی شہادت پھیل جائے گی۔
حدیث نمبر: 34592
٣٤٥٩٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن خيثمة عن النعمان ابن بشير عن النبي ﷺ قال: "خير الناس قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، (ثم الذين يلونهم) (١)، ثم يأتي قوم تسبق شهادتهم أيمانهم وأيمانهم شهادتهم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بہترین لوگ میرے زمانے کے لوگ ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوں گے۔ پھر ایک قوم آئے گی جس کی گواہی ان کی قسموں پر سبقت لے جائے گی۔ اور ان کی قسمیں ان کی گواہیوں پر سبقت لے جائیں گی۔
حدیث نمبر: 34593
٣٤٥٩٣ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن الجريري عن أبي نضرة عن عبد اللَّه بن مولة قال: كنت أسير مع (أبي بردة) (١) الأسلمي فقال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "خير هذه الأمة القرن الذي بعثت فيهم، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم (الذين يلونهم) (٢)، ثم يكون فيهم قوم تسبق شهادتهم أيمانهم، ⦗١٧١⦘ وأيمانهم شهادتهم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مَوَلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کے ساتھ چل رہا تھا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا : اس امت کے بہترین افراد اس زمانے کے لوگ ہیں جس میں مجھے مبعوث کیا گیا پھر وہ لوگ ہیں جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں۔ پھر ایک ایسی قوم ہوگی جن کی گواہیاں ان کی قسموں پر سبقت لے جائیں گی اور ان کی قسمیں ان کی گواہیوں پر سبقت لے جائیں گی۔
حدیث نمبر: 34594
٣٤٥٩٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (نسير) (١) بن (ذعلوق) (٢) قال: سمعت ابن عمر يقول: لا تسبوا أصحاب (محمد) (٣) ﷺ فلمقام أحدهم ساعة خير من عمل أحدهم عمره (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نسیر بن ذعلوق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یوں فرماتے ہوئے سنا : کہ تم لوگ محمد ﷺ کے اصحاب کو گالیاں مت دو ۔ کیونکہ ان میں سے کسی ایک کا اللہ کی راہ میں ایک گھڑی کھڑا ہونا تمہارے میں سے ایک کی عمر بھر کی عبادت سے کہیں بہتر ہے۔
حدیث نمبر: 34595
٣٤٥٩٥ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا الأعمش عن أبي إسحاق عن عمرو بن شرحبيل قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير الناس قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم يجيء أقوام يعطون الشهادة قبل أن يسألوها" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شرحبیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بہترین لوگ میرے زمانے کے لوگ ہیں ، پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے، پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے ، پھر ایسے لوگ آئیں گے جو سوال کرنے سے پہلے ہی گواہیاں دے دیا کریں گے۔
حدیث نمبر: 34596
٣٤٥٩٦ - حدثنا زيد بن الحباب قال: ثنا عبد اللَّه بن العلاء أبو الزبير الدمشقي قال: ثنا عبد اللَّه بن عامر عن واثلة بن الأسقع قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تزالون بخير ما دام فيكم من رآني وصاحبني، واللَّه لا تزالون بخير ما دام فيكم من رأى من رآني وصاحب من صاحبني، (واللَّه لا تزالون بخير ما دام فيكم من رأى من رأى من ⦗١٧٢⦘ رآني، وصاحب من صاحب من صاحبني) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تم میں مجھے دیکھنے والا اور میری صحبت اختیار کرنے والا موجود ہو۔ اللہ کی قسم ! تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تم میں وہ شخص ہو جس نے میری زیارت کرنے والے کو دیکھا اور میری صحبت اختیار کرنے والے کی صحبت اختیار کی ، اور اللہ کی قسم ! تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تمہارے میں وہ شخص موجود ہو جس نے زیارت کی میرے صحابی کو دیکھنے والے کی اور میرے صحابی کی صحبت اختیار کرنے والے کی صحبت اختیار کی۔
حدیث نمبر: 34597
٣٤٥٩٧ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: أُمروا بالاستغفار لأصحاب محمد ﷺ فسبوهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ لوگوں کو اصحاب رضی اللہ عنہ محمد ﷺ کے لیے استغفار کا حکم دیا گیا تھا اور تم لوگ ان کو گالیاں دیتے ہو ! ! !
حدیث نمبر: 34598
٣٤٥٩٨ - حدثنا أبو معاوية عن محمد بن خالد عن عطاء قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من سب أصحابي فعليه لعنة اللَّه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے میرے صحابی کو گالی دی پس اس پر اللہ کی لعنت ہے۔
حدیث نمبر: 34599
٣٤٥٩٩ - حدثنا حسين بن علي عن عمر بن ذر قال: إني لقائم مع الشعبي ذات يوم فأتاه رجل فقال: ما تقول في علي وعثمان؟ فقال: إني لغني أن يطلبني علي وعثمان يوم القيامة بمظلمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن ذر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں ایک دن امام شعبی رحمہ اللہ کے ساتھ کھڑا تھا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے پوچھا : آپ رحمہ اللہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : میں اس بات سے لاپرواہوں کہ قیامت کے دن حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ مجھ سے شکوۂ ظلم کریں۔