حدیث نمبر: 34525
٣٤٥٢٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسرائيل عن سماك بن حرب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس: ﴿كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ﴾ [آل عمران: ١١٠]، قال: الذين هاجروا مع محمد ﷺ إلى المدينة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے قرآن کی اس آیت ( تم بہترین امت ہو لوگوں کی نفع رسانی کے لیے نکالے گئے ) کے بارے میں ارشاد فرمایا : وہ لوگ مراد ہیں جنہوں نے محمد ﷺ کے ساتھ مدینہ کی طرف ہجرت کی۔