کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جن میں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت ذکر کی گئی ہے
حدیث نمبر: 34503
٣٤٥٠٣ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي صالح قال: لما بلغ النبيَ ﷺ قولُ سلمان لأبي الدرداء: إن لأهلك عليك حقًا ولبصرك عليك حقًا، قال: فقال: "ثكلت سلمان أمه، لقد اتسع في العلم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ بات پہنچی جو حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے کہی تھی۔ کہ یقینا تیرے گھر والوں کا بھی تجھ پر حق ہے۔ اور تیر ی آنکھ کا بھی تجھ پر حق ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سلمان کو اس کی ماں گم پائے ۔ تحقیق اس کا علم بہت وسیع ہے۔
حدیث نمبر: 34504
٣٤٥٠٤ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال رسول اللَّه ﷺ: "سلمان سابق فارس" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سلمان رضی اللہ عنہایران والوں میں سبقت لے جانے والے ہیں۔
حدیث نمبر: 34505
٣٤٥٠٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن أبي البختري قال: قالوا لعلي: أخبرنا عن سلمان، قال: أدرك العلم الأول والعلم الآخر بحر ⦗١٤٣⦘ لا (ينزح) (١) قعره، هو منا أهل البيت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو البختری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا : آپ رضی اللہ عنہ ہمیں حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتلائیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : انہوں نے پہلے لوگوں اور بعد کے لوگوں کا علم پایا۔ ایسے سمندر تھے کہ جس کی گہرائی کو نہیں خالی کیا جاسکتا۔ وہ ہمارے گھر والوں میں سے تھے۔