کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں مذکور ہیں
حدیث نمبر: 34501
٣٤٥٠١ - حدثنا (الحسن) (١) بن موسى قال: ثنا حماد بن سلمة عن ثابت البناني عن عبد الرحمن بن أبي ليلى أن رسول اللَّه ﷺ دعا لعبد اللَّه بن رواحة: "اللهم زده طاعة إلى طاعتك وطاعة رسولك ﷺ (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعا فرمائی ! اے اللہ ! تو اس کی فرمانبرداری میں مزید اضافہ فرما اپنی فرمانبرداری کی طرف اور اپنے رسول ﷺ کی فرمانبرداری کی طرف۔
حدیث نمبر: 34502
٣٤٥٠٢ - حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن قيس قال: قال رسول اللَّه ﷺ لعبد اللَّه بن رواحة: "ألا تحرك بنا الركاب؟ " فقال: عبد اللَّه إني قد تركت قولي، قال عمر بن الخطاب: اسمع وأطع، فنزل يسوق نبي اللَّه ﷺ ويقول: ⦗١٤٢⦘ لاهم لولا أنت ما اهتدينا … ولا تصدقنا ولا صلينا فأنزلن سكينة علينا … وثبت الأقدام إن لاقينا إن الذين (كفروا) (١) بغوا علينا فقال رسول اللَّه ﷺ: "اللهم ارحمه"، فقال: عمر وجبت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا : تم کیوں ہماری رکاب کو نہیں حرکت دیتے ؟ تو عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تحقیق میں نے اپنا شعر چھوڑ دیا۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : سنو اور اطاعت کرو۔ پس آپ رضی اللہ عنہاترے اور اللہ کے نبی ﷺ کی سواری کو ہانک رہے تھے اور یہ اشعار پڑھ رہے تھے۔ اے اللہ ! اگر آپ نہ ہوتے ہمیں ہدایت نہ ملتی، اور نہ ہم صدقہ دیتے اور نہ ہم نماز پڑھتے، پس تو ہم پر سکینہ ورحمت نازل فرما، اور ہمارے قدموں کو ثبات عطا فرما اگر ہماری دشمن سے ملاقات ہوجائے۔ بے شک کافروں نے ہم پر سرکشی کی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ ! تو اس پر رحم فرما ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جنت واجب ہوگئی۔