کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو الدردأ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34498
٣٤٤٩٨ - حدثنا وكيع عن مسعر عن القاسم بن عبد الرحمن قال: كان أبو الدرداء من الذين أوتوا العلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسعر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہان لوگوں میں سے ہیں جن کو علم عطا کیا گیا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34498
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34498، ترقيم محمد عوامة 32989)
حدیث نمبر: 34499
٣٤٤٩٩ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا الأعمش عن إبراهيم -قال: الأعمش أراه عن ابن عمر- قال: قدمت على عمر حلل فجعل يقسمها بين الناس، فمرت به حلة نجرانية جيدة فوضعها تحت فخذه حتى مر على (اسمي) (١)، فقلت: اكسنيها، فقال: أكسوها -واللَّه- رجلًا خيرا منك، وأبوه خير من أبيك، فدعا عبد اللَّه (بن حنظلة) (٢) بن الراهب فكساه إياها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس چند جوڑے آئے۔ تو وہ ان جوڑوں کو لوگوں کے درمیان تقسیم فرما رہے تھے۔ اتنے میں ایک نجرانی جوڑا آیا جو قیمتی تھا وہ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی ران کے نیچے رکھ لیا : یہاں تک کہ میرا نام آگیا۔ میں نے کہا : مجھے یہ جوڑا پہنا دیں آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! یہ جوڑا میں ایسے آدمی کو پہناؤں گا جو تجھ سے بہتر ہے اور اس کا باپ تیرے باپ سے بہتر ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن حنظلہ بن راھب رحمہ اللہ کو بلایا۔ اور یہ جوڑا اس کو پہنا دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34499
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34499، ترقيم محمد عوامة 32990)