حدیث نمبر: 34477
٣٤٤٧٧ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن عبد العزيز بن رفيع قال: لما سار علي إلى صفين استخلف أبا مسعود على الناس قال: فلما قدم علي قال له: أنت القائل ما بلغني عنك (١)؟ يا فروخ، (إنك) (٢) شيخ قد ذهب عقلك قال: أذهب عقلي وقد (وجبت) (٣) لي الجنة في اللَّه ورسوله، أنت تعلمه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد العزیز بن رفیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ جنگ صفین میں جانے لگے تو حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ کو لوگوں پر خلیفہ بنادیا۔ پس جب حضرت علی رضی اللہ عنہ واپس لوٹے تو ان سے فرمایا : کیا تو نے وہ بات کی ہے جو مجھے تمہاری طرف سے پہنچی ہے اے فروخ ؟ ! یقینا تم بوڑھے ہو تحقیق تمہاری عقل چلی گئی ۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : کیا میری عقل چلی گئی۔ پھر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے مطابق میرے لیے جنت واجب ہوگئی تم اس کو بہتر جانتے ہو۔