حدیث نمبر: 34476
٣٤٤٧٦ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبيه عن عطية قال: جاء رجل يقال له: عبادة بن الصامت فقال: يا رسول اللَّه إن لي موالي من اليهود كثير عددهم ⦗١٣٣⦘ (حاضر نصرهم) (١) وأنا أبرأ إلى اللَّه ورسوله من ولاية يهود، فأنزل في عبادة: ﴿إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا﴾ الآية، إلى قوله: ﴿بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا (يَعْقِلُونَ) (٢)﴾ (٣). [المائدة: ٥٥، ٥٨].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہائے اور فرمایا : اے اللہ کے رسول ﷺ! میرے یہود میں بہت سے موالی ہیں۔ جن کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اور ان کی مدد موجود ہے۔ اور میں یہود کی ولایت سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف بری ہوں۔ پس اللہ رب العزت نے حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ آیت اتاری : {إنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللَّہُ وَرَسُولُہُ وَالَّذِینَ آمَنُوا } سے لے کر { بِأَنَّہُمْ قَوْمٌ لاَیَعْقِلُونَ } تک۔