کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں مذکور ہیں
حدیث نمبر: 34462
٣٤٤٦٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن عمارة بن القعقاع عن أبي زرعة عن أبي هريرة قال: سمعته يقول أتى جبريلُ النبيّ ﷺ فقال: "هذه خديجة قد أتتك معها إناء فيه إدام أو طعام أو شراب، فإذا هي أتتك فاقرأ ﵍ من ربها، وبشرها ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زرعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آ کر عرض کیا۔ یہ خدیجہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں ہیں، اس حال میں کہ ان کے ساتھ ایک برتن ہے جس میں سالن یا کھانا یا پانی ہے ۔ پس جب یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آجائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو ان کے رب کی طرف سے سلام کہہ دیں۔ اور ان کو جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گھر کی بشارت بھی سنا دیں۔ جس میں نہ تو شورو غل ہوگا اور نہ تھکاوٹ۔
حدیث نمبر: 34463
٣٤٤٦٣ - حدثنا وكيع (و) (١) يعلى عن إسماعيل بن أبي خالد عن ابن أبي أوفى قال: سمعته يقول: بشر رسول اللَّه ﷺ خديجة ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گھر کی بشارت سنائی جس میں نہ تو شوروغل ہوگا اور نہ ہی تھکاوٹ ہوگی۔
حدیث نمبر: 34464
٣٤٤٦٤ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير وأبو أسامة عن هشام بن عروة (عن) (١) أبيه عن عبد اللَّه بن جعفر عن علي قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "خير نسائها مريم ابنة عمران، وخير نسائها خديجة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ عورتوں میں سب سے بہتر مریم بنت عمران رحمہ اللہ ہیں۔ اور عورتوں میں سب سے بہتر خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں۔
حدیث نمبر: 34465
٣٤٤٦٥ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن أبي صالح عن رجل من أصحاب النبي ﷺ قال: أتى جبريل النبي ﷺ فقال: "بشر خديجة ببيت في الجنة من قصب لا ⦗١٣٠⦘ صحب فيه (ولا) (١) نصب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہ م میں سے کسی ایک سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور فرمایا : حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ م کو جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گھر کی خوشخبری سنا دیں جس میں نہ تو شوروغل ہوگا اور نہ ہی کسی قسم کی تھکاوٹ ہوگی۔
حدیث نمبر: 34466
٣٤٤٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "حسبك من نساء العالمين بأربع: خديجة ابنة خويلد، وفاطمة ابنة محمد ﷺ (١)، وآسية امرأة فرعون، (٢) (ومريم) (٣) ابنة عمران" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تجھے تمام جہان کی عورتوں میں سے چار ہی کافی ہیں۔ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا ، فاطمہ بنت محمد رضی اللہ عنہا ، آسیہ رحمہ اللہ فرعون کی بیوی، اور مریم بنت عمران رحمہ اللہ ۔
حدیث نمبر: 34467
٣٤٤٦٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن ثابت عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: بينما رسول اللَّه ﷺ جالس معه جبريل إذ أقبلت خديجة فقال جبريل: "يا رسول اللَّه هذه خديجة فاقرئها من اللَّه ﵎ السلام ومني" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے اور حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا آئیں۔ تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا : اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں ۔ پس آپ ان کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے اور میری طرف سے سلام کہہ دیں۔