کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو موسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34432
٣٤٤٣٢ - حدثنا يزيد عن حميد الطويل عن أنس بن مالك أن رسول اللَّه ﷺ قال: "يقدم عليكم قوم هم أرق أفئدة"، قال: فقدم الأشعريون وفيهم أبو موسى قال: فجعلوا يرتجزون ويقولون: غدا نلقى الأحبة … محمدا وحزبه (١)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کچھ لوگ تمہارے پا س آئیں گے جو دل کے بہت زیادہ نرم ہوں گے۔ راوی کہتے ہیں ۔ پس قبیلہ اشعر کے لوگ آئے جن میں حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بھی تھے ۔ وہ لوگ رجزیہ اشعار پڑھ رہے تھے : ترجمہ : کل ہم محبوب لوگوں سے ملیں گے، محمد ﷺ سے اور ان کے گروہ سے۔
حدیث نمبر: 34433
٣٤٤٣٣ - حدثنا ابن نمير عن مالك بن مغول عن ابن بريدة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لقد أوتيَ الأشعري مزمارا من مزامير آل داود" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قبیلہ اشعر والوں کو آل داؤد علیہ السلام کے لہجوں میں سے ایک لہجہ دیا گیا۔
حدیث نمبر: 34434
٣٤٤٣٤ - حدثت عن ابن عيينة عن الزهري عن عروة عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: " (لقد) (١) أوتي الأشعري مزمارا من مزامير آل داود" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تحقیق قبیلہ اشعر والوں کو آل داؤد علیہ السلام کے لہجوں میں سے ایک لہجہ دیا گیا۔
حدیث نمبر: 34435
٣٤٤٣٥ - [حدثنا يزيد بن هارون عن (محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال) (١)] (٢): قال رسول اللَّه ﷺ: "لقد أوتي أبو موسى مزمارا من مزامير آل داود" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تحقیق ابو موسیٰ اشعری کو حضرت داؤد علیہ السلام کے گھرانے کے لہجوں میں سے ایک لہجہ دیا گیا۔
حدیث نمبر: 34436
٣٤٤٣٦ - حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن سماك عن عياض الأشعري أن النبي ﷺ قال لأبي موسى: "هم قوم هذا" -يعني في قوله: ﴿فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ﴾ [المائدة: ٥٤]، قال رسول اللَّه ﷺ: "هم قوم هذا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیاض اشعری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا : یہ لوگ وہی قوم ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کے ارشاد ” پس عنقریب اللہ ایسی قوم کو لائیں گے جن سے وہ محبت کرتے ہیں اور وہ لو گ اللہ سے محبت کرتے ہیں۔ “ کے بارے میں فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ وہی قوم ہیں۔