کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34382
٣٤٣٨٢ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن عمير بن إسحاق أن حمزة كان يقاتل بين يدي النبي ﷺ بسيفين ويقول: أنا أسد اللَّه وأسد (رسول اللَّه) (١) ﷺ (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمیر بن اسحاق رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آگے دو تلواروں سے لڑا کرتے تھے اور فرماتے جاتے ! میں اللہ کا شیر ہوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا شیر ہوں۔
حدیث نمبر: 34383
٣٤٣٨٣ - حدثنا عبد الرحيم عن زكريا عن عامر قال: قتل حمزة يوم أحد، وقتل حنظلة بن الراهب الذي طهرته الملائكة يوم أحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زکریا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : غزوہ احد کے دن حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا۔ اور حضرت حنظلہ بن راھب رضی اللہ عنہ کو بھی شہید کردیا گیا جن کو فرشتوں نے غسل دے کر پاک کیا۔
حدیث نمبر: 34384
٣٤٣٨٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير قال: لما أصيب حمزة بن عبد المطلب ومصعب بن عمير يوم أحد، ورأوا من الخير ما رأوا، قالوا: يا ليت إخواننا يعلمون ما أصبنا من الخير كي يزدادوا رغبة، فقال اللَّه: "أنا أبلغ عنكم"، فأنزل اللَّه: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ ⦗١٠٤⦘ يُرْزَقُونَ﴾ إلى قوله: ﴿وَأَنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِينَ﴾ (١). [آل عمران: ١٦٩ - ١٧١].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : جب حضرت حمزہ بن عبد المطلب اور حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ غزوہ احد کے دن شہید ہوگئے اور انہوں نے جو ثواب و انعام دیکھنا تھا دیکھ لیا تو کہنے لگے۔ کاش ہمارے بھائی بھی اس کے بارے میں جان لیتے جو ہمیں ثواب و انعام ملا ہے تاکہ ان کے شوق میں مزید اضافہ ہوتا۔ تو اللہ رب العزت نے فرمایا : میں تمہاری طرف سے یہ پیغام ان کو پہنچاؤں گا ۔ پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں ! ترجمہ : اور تم ہرگز گمان مت کرو ان لوگوں کو مردہ جو اللہ کے راستہ میں قتل کردیے گئے بلکہ وہ اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں اور رزق دیے جاتے ہیں۔ اللہ کے اس قول تک … اور یقینا اللہ مومنین کا اجر ضائع نہیں کرتا۔