کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34344
٣٤٣٤٤ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحر بن (الصياح) (١) عن عبد الرحمن بن الأخنس عن سعيد بن زيد قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "عبد الرحمن بن ⦗٩١⦘ عوف في الجنة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عبد الرحمن رضی اللہ عنہ بن عوف رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں۔
حدیث نمبر: 34345
٣٤٣٤٥ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا مسعر عن سعد بن إبراهيم أن عليا وعمرو ابن العاص (أتيا) (١) قبر عبد الرحمن بن عوف فذكر أن أحدهما قال: اذهب ابن عوف فقد أدركت صفوها (وسبقت رنقها) (٢)، (وقال) (٣) الآخر: اذهب ابن عوف فقد ذهبت (ببطنتك) (٤) لم (تتخضخض) (٥) منها شيئًا (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ دونوں حضرات حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی قبر پر تشریف لائے، ان دونوں میں سے ایک نے ایسے ان کا ذکر فرمایا : ابن عوف چلے گئے ۔ پس تحقیق تم نے اپنی سچائی کو پا لیا۔ اور تم جھوٹ اور گدلے پن پر غالب آگئے ۔ اور دوسرے نے یوں فرمایا : ابن عوف رضی اللہ عنہ چلے گئے۔ تحقیق تم اپنے نامۂ اعمال کو ایسے لے گئے کہ تم نے اس کے اجر میں سے کچھ بھی کمی نہیں کی۔
حدیث نمبر: 34346
٣٤٣٤٦ - [حدثنا غندر عن شعبة عن سعد بن إبراهيم قال: سمعت أبي يحدث أنه سمع عمرو بن العاص قال: لما مات عبد الرحمن بن عوف قال: اذهب ابن عوف ببطنتك لم تتغضغض منها شيئًا] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا تو حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا ” ابن عوف چلے گئے اور انہوں نے اپنے اجر کو حکومت یا امارت سے کم نہیں کیا۔ “