کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34131
٣٤١٣١ - حدثنا غندر عن شعبة (عن عمرو) (١) بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة (عن علي) (٢) أنه قال: ألا أخبركم بخير هذه الأمة بعد رسول اللَّه ﷺ أبو بكر وعمر ابن الخطاب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس امت کے بہترین شخص کے متعلق خبر نہ دوں ؟ پس وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34131
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عبد اللَّه بن سلمة صدوق على الصحيح، وأخرجه الطبراني (١٧٧)، وأبو يعلى (٥٤٠)، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ١٩٩، والخطيب ٨/ ١٧٧، وابن عساكر ٣٠/ ٣٥٤.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34131، ترقيم محمد عوامة 32626)
حدیث نمبر: 34132
٣٤١٣٢ - حدثنا أبو معاوية قال: حدثنا الأعمش عن أبي إسحاق عن زيد بن (يثيع) (١) قال: كان أبو بكر مع رسول اللَّه ﷺ يوم بدر على العريش (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن یثیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر کے دن حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جھونپڑی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34132
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34132، ترقيم محمد عوامة 32627)
حدیث نمبر: 34133
٣٤١٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن (ابن) (١) إسحاق عن الزهري عن (حميد) (٢) بن عبد الرحمن عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لكل أهل عمل باب من أبواب الجنة يدعون منه بذاك العمل، فلأهل الصيام باب يقال له: الريان"، فقال أبو بكر: يا رسول اللَّه، فهل من أحد يدعى من تلك الأبواب كلها؟ قال: "نعم، وإني أرجو أن تكون منهم يا أبا بكر" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر عمل والے کے لیے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔ اور وہ اس عمل کی وجہ سے اس دروازے سے پکارے جائیں گے۔ پس روزہ دار کے لیے بھی ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کیا کوئی شخص ایسا ہوگا جو ان سب دروازوں سے پکارا جائے گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! اور یقینا مجھے امید ہے کہ اے ابوبکر تم ان میں سے ہو گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34133
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34133، ترقيم محمد عوامة 32628)
حدیث نمبر: 34134
٣٤١٣٤ - حدثنا وكيع عن عبد العزيز بن عبد اللَّه الماجشون عن محمد بن المنكدر عن جابر قال: قال عمر: أبو بكر سيدنا وأعتق سيدنا -يعني بلالًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ابوبکر ہمارے سردار ہیں اور انہوں نے ہمارے سردار یعنی حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو آزاد کروایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34134
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٥٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34134، ترقيم محمد عوامة 32629)
حدیث نمبر: 34135
٣٤١٣٥ - حدثنا يزيد قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن القاسم ابن محمد عن عائشة قالت: تمثلت بهذا البيت وأبو بكر (يقضي) (١): وأبيض يستسقي الغمام بوجهه … ثمال اليتامى عصمة للأرامل فقال أبو بكر: (ذلك) (٢) رسول اللَّه ﷺ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا : میں اس شعر کو بطور نمونے کے پڑھ رہی تھی اس حال میں کہ ابوبکر فیصلہ فرما رہے تھے۔ اور سفید چہرے والے جن کے چہرے کے وسیلہ سے بادلوں سے پانی طلب کیا جاتا ہے۔ یتیموں کے فریاد رس اور بیواؤں کی عصمت ہیں۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34135
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (٢٦)، وسبق ٨/ ٥٢٦.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34135، ترقيم محمد عوامة 32630)