کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: سیدنا ہود علیہ السلام کے معاملے کا ذکر
حدیث نمبر: 34051
٣٤٠٥١ - حدثنا غندر عن شعبة عن (أبي) (١) إسحاق عن عمرو بن ميمون قال: كان هود ﵇ (٢) (جلدًا) (٣) في قومه وإنه كان قاعدا في قومه فجاء سحاب مكفهر فقالوا: ﴿هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا﴾ فقال هود ﵇ (٤): ﴿بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُمْ بِهِ رِيحٌ فِيهَا عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾ [الأحقاف: ٢٤]، فجعلت تلقي الفسطاط وتجيء بالرجل الغائب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ حضرت ہود علیہ السلام کو اپنی قوم میں بہت عمر دی گئی تھی، اور آپ اپنی قوم میں بیٹھے تھے کہ ایک گہرا بادل آیا، لوگوں نے کہا کہ یہ بادل ہم پر بارش برسائے گا، حضرت ہود علیہ السلام نے فرمایا بلکہ یہ وہی ہے جس کا تم نے مطالبہ کیا تھا، اس میں ہوا ہے جس میں دردناک عذاب ہے، چناچہ وہ ہوا خیمے اڑانے لگی، اور سفر پر گئے ہوئے لوگوں کو لانے لگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34051
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34051، ترقيم محمد عوامة 32547)