حدیث نمبر: 32534
٣٢٥٣٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن شقيق عن مسروق عن عائشة (قالت) (١): رأيتني على تل كأن حولي بقرا (تنحر) (٢)، فقال مسروق: إن استطعت أن لا تكوني أنت هي فافعلي، قال: فابتليت بذلك رحمها اللَّه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو خواب میں ایک ٹیلے پر دیکھا اور میرے گرد بہت سی گائیں ذبح کی جا رہی تھیں، حضرت مسروق نے فرمایا اگر آپ کے اندر طاقت ہے کہ آپ وہ نہ ہو تو ایسا ضرور کریں، لیکن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس میں مبتلا ہوگئیں اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے۔
حدیث نمبر: 32535
٣٢٥٣٥ - حدثنا عبد اللَّه بن بكر السهمي عن حاتم بن أبي صغيرة عن ابن أبي مليكة عن عائشة بنت طلحة عن عائشة أم المؤمنين أنها قتلت جانًا فأُتيت فيما يرى النائم فقيل لها: أم واللَّه لقد قتلت مسلمًا، (قالت) (١): فلم يدخل على أزواج النبي ﷺ؟ فقيل لها: ما يدخل عليك (إلا) (٢) وعليك ثيابك، فأصبحت فزعة وأمرت باثني عشر ألفا (فجعلت) (٣) في سبيل اللَّه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت طلحہ رضی اللہ عنہا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ام المؤمنین رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے ایک سانپ کو قتل کردیا، چناچہ ان سے خواب میں کہا گیا بخدا تم نے ایک مسلمان کو قتل کیا ہے، آپ نے فرمایا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج کے حجروں میں کیوں داخل ہوا تھا ؟ ان سے کہا گیا کہ وہ آپ کے پاس اسی وقت آتا ہے جب آپ اپنے کپڑوں میں ہوتی ہیں، چناچہ آپ گھبرا کر اٹھیں اور بارہ ہزار اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کا حکم فرمایا۔