کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: وہ روایات جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے خواب کے بارے میں مروی ہیں
حدیث نمبر: 32531
٣٢٥٣١ - حدثنا (عفان) (١) قال: حدثنا وهيب قال: حدثنا داود (عن زياد) (٢) ابن عبد اللَّه عن أم هلال بنت وكيع (عن) (٣) امرأة عثمان قالت: أغفى عثمان فلما استيقظ قال: إن القوم يقتلونني، قلت: كلا، يا أمير المؤمنين، قال: (إني) (٤) رأيت رسول اللَّه ﷺ وأبا بكر وعمر، قال: (فقالوا) (٥): أفطر عندنا الليلة، أو (قال) (٦): إنك تفطر عندنا الليلة (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر ہلکی سی نیند طاری ہوئی، جب آپ بیدار ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ لوگ مجھے قتل کردیں گے۔ میں نے عرض کیا ہرگز نہیں ا ے امیر المومنین ! آپ نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ ما کو دیکھا ہے وہ فرما رہے تھے کہ آج رات ہمارے پاس افطاری کرو، یا یہ فرمایا کہ آپ آج رات ہمارے پاس افطاری کریں گے۔
حدیث نمبر: 32532
٣٢٥٣٢ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن أبي جعفر عن أيوب عن نافع عن ابن عمر أن عثمان أصبح يحدث الناس قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ الليلة في المنام فقال: "يا عثمان أفطر عندنا"، فأصبح (صائمًا) (١) وقتل من يومه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ صبح کے وقت لوگوں کے سامنے یہ بات بیان فرما رہے تھے کہ میں نے آج رات خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے آپ نے فرمایا اے عثمان ! ہمارے پاس افطاری کرو، آپ نے روزہ رکھا اور اسی دن شہید ہوگئے۔