حدیث نمبر: 32518
٣٢٥١٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مسلم عن مسروق قال: مر صهيب بأبي بكر فأعرض عنه، فقال: مالك أعرضت عني أبلغك شيء تكرهه؟ ⦗٨٤⦘ قال: لا واللَّه إلا (رؤيا) (١) رأيتها (لك) (٢) كرهتها، قال: وما رأيت؟ قال: رأيت يدك مغلولة إلى عنقك على باب رجل من الأنصار يقال له أبو (الحشر) (٣)، فقال (له) (٤) أبو بكر: نعم، ما رأيت جمع (اللَّه) (٥) لي (ديني) (٦) إلى يوم الحشر (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو انہوں نے آپ سے منہ موڑ لیا، حضرت نے فرمایا کہ آپ نے کس بنا پر مجھ سے منہ موڑ لیا ؟ کیا آپ کو میری طرف سے کوئی ناپسندیدہ بات پہنچی ہے ؟ انہوں نے فرمایا بخدا ایسا نہیں ہے، البتہ میں نے آپ کے بارے میں ایک خواب دیکھا ہے جو مجھے برا لگا ہے۔ انہوں نے کہا آپ نے کیا دیکھا ہے ؟ فرمایا کہ میں نے آپ کا ہاتھ گردن کے ساتھ بندھا ہوا دیکھا ہے انصار کے ایک آدمی کے دروازے پر جس کا نام ” ابو الحشر “ ہے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ نے بہترین خواب دیکھا ہے ، اللہ تعالیٰ نے میرے لیے میرے دین کو قیامت تک جمع رکھا ہے۔
حدیث نمبر: 32519
٣٢٥١٩ - حدثنا معتمر بن سليمان عن أيوب عن أبي قلابة أن عائشة قالت لأبيها: إني رأيت في النوم كأن قمرا وقع في (حجرتي) (١) -حتى ذكرت ثلاث مرات- فقال (لها) (٢) أبو بكر: صدقت رؤياك، دفن في بيتك خير أهل الأرض ثلاثة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے والد ماجد سے عرض کی کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ چاند میری گود میں گِر گیا ہے، یہ بات انہوں نے تین مرتبہ بیان کی، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ اگر تیرا خواب سچّا ہوا تو تیرے گھر میں روئے زمین کے تین بہترین آدمی دفن ہوں گے۔
حدیث نمبر: 3258
(٣٢٥٨) [*] حدثنا معتمر عن أيوب عن أبي قلابة (أن) (١) رجلًا أتى أبا بكر فقال: إني رأيت في النوم كأني أبول دمًا، قال: أراك تأتي امرأتك وهي حائض، قال: نعم، قال: فاتق اللَّه (ولا تعد) (٢) (٣).
حدیث نمبر: 32520
٣٢٥٢٠ - حدثنا (أبو) (١) أسامة عن (مجالد) (٢) عن عامر قال: أتى رجل أبا بكر (فقال) (٣): إني رأيت في المنام كأني أجري ثعلبًا، قال: أنت رجل كذوب، فاتق اللَّه ولا تعد (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے روایت ہے کہ ایک آدمی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں لومڑی دوڑا رہا ہوں، آپ نے فرمایا کہ تم جھوٹے آدمی ہو اللہ سے ڈرو اور آئندہ ایسا نہ کرنا۔
حدیث نمبر: 32521
٣٢٥٢١ - حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن الشعبي قال: قالت عائشة لأبي بكر: إني رأيت في المنام بقرًا (ينحرن) (١) حولي، قال: إن صدقت (رؤياك) (٢) قتلت حولك فئة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میرے ارد گرد بہت سی گائیں ذبح کی جا رہی ہیں، آپ نے فرمایا کہ اگر تیرا خواب سچّا ہوا تو تیرے گرد ایک جماعت قتل کی جائے گی۔