کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: سیدنا ابن مسعود کے اصحاب میں سے جو قرآن پڑھایا کرتے تھے
حدیث نمبر: 32307
٣٢٣٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: (كان) (١) أصحاب عبد اللَّه الذين يفتون ويقرأون القرآن علقمة والأسود وعبيدة ومسروقا وعمرو بن شرحبيل والحارث بن قيس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب میں سے یہ لوگ تھے جو فتویٰ دیتے تھے اور قرآن پڑھاتے تھے ، حضرت علقمہ ، اسود، عبیدہ، مسروق ، عمرو بن شرحبیل اور حارث بن قیس ۔
حدیث نمبر: 32308
٣٢٣٠٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن مسلم) (١) عن مسروق قال: كان عبد اللَّه (يقرئنا) (٢) القرآن في (المجلس) (٣) ثم يجلس بعده (يحدث) (٤) الناس (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا : حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہمیں مسجد میں قرآن پڑھاتے تھے پھر اس کے بعد بیٹھ جاتے اور لوگوں کا ایمان پختہ کرتے۔
حدیث نمبر: 32309
٣٢٣٠٩ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا عبد الرحمن بن حميد قال: سمعت أبا إسحاق يقول: أقرأ أبو عبد الرحمن السلمي القرآن في المسجد أربعين سنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن حمید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو اسحاق کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حضرت ابو عبد الرحمن نے مسجد میں چالیس سال قرآن پڑھایا۔