حدیث نمبر: 32293
٣٢٢٩٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن شبل عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: عرضت القرآن على ابن عباس ثلاث عرضات (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما پر تین مرتبہ قرآن کا دور کیا۔
حدیث نمبر: 32294
٣٢٢٩٤ - [حدثنا ابن نمير قال: حدثنا محمد بن إسحاق عن أبان بن صالح عن مجاهد قال: عرضت القرآن على ابن عباس من فاتحته إلى خاتمته ثلاث عرضات (أقفه) (١) عند كل آية] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابان بن صالح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : میں نے تین مرتبہ شروع قرآن سے لے کر آخر تک حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے سامنے دور کیا۔ میں ہر آیت پڑھنے کے وقت ٹھہرتا تھا۔
حدیث نمبر: 32295
٣٢٢٩٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي ظبيان عن ابن عباس أن رسول اللَّه ﷺ كان يعرض القرآن في كل رمضان مرة، (إلا العام) (١) الذي قبض فيه فإنه عرض عليه مرتين بحضرة عبد اللَّه، فشهد ما نسخ منه وما بدل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر رمضان میں ایک مرتبہ قرآن پاک کا دور فرماتے تھے سوائے اس سال کہ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال ہوا۔ پس اس سال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی موجودگی میں دو مرتبہ دور فرمایا : پس آپ کو معلوم ہے جو آیت نسخ ہوئی اور جو آیت تبدیل ہوئی۔
حدیث نمبر: 32296
٣٢٢٩٦ - حدثنا يعلى بن عبيد عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن عبيد اللَّه ابن عبد اللَّه عن ابن عباس قال: كان رسول اللَّه ﷺ يعرض الكتاب في كل رمضان على جبريل فلما كان الشهر الذي هلك فيه عرضه عليه عرضتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر رمضان میں قرآن پاک کا حضرت جبرائیل سے دور فرماتے تھے ۔ پس جس مہینہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال ہوا اس میں دو مرتبہ دور فرمایا۔
حدیث نمبر: 32297
٣٢٢٩٧ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا موسى بن علي قال: سمعت أبي يقول: أمسكت على فضالة بن عبيد القرآن حتى فرغ منه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن علی رضی اللہ عنہ ّ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ : میں حضرت فضالہ بن عبید کے پاس ان کا قرآن سننے کے لیے اس وقت تک ٹھہرا جب تک انہوں نے اسے مکمل نہ کرلیا۔
حدیث نمبر: 32298
٣٢٢٩٨ - حدثنا حسين بن علي عن ابن عيينة عن ابن (جريج) (١) وعن ابن سيرين عن عبيدة قال: القراءة التي عرضت على النبي ﷺ في العام الذي قبض فيه هي القراءة التي (يقرأها) (٢) الناس اليوم (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ نے ارشاد فرمایا : وہ قراءت جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ان کے انتقال والے سال پڑھی گئی تھی یہ وہی قراءت تھی جو لوگ آج پڑھتے ہیں۔
حدیث نمبر: 32299
٣٢٢٩٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام عن ابن سيرين قال: كان جبريل يعرض على النبي ﷺ القرآن في كل عام مرة في رمضان، فلما كان العام الذي قبض فيه عرضه عليه مرتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا : حضرت جبرائیل ہر سال رمضان میں ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ قرآن کا دور فرماتے تھے۔ پس جب وہ سال آیا جس میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال ہوا تو آپ نے دو مرتبہ قرآن کا دور فرمایا۔
حدیث نمبر: 32300
٣٢٣٠٠ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا زكريا بن أبي زائدة عن فراس عن الشعبي عن مسروق (عن عائشة) (١) (عن فاطمة) (٢) قالت: كان رسول اللَّه ﷺ يعرض القرآن على جبريل في كل عام مرة فلما كان العام الذي قبض فيه عرضه عليه مرتين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت فاطمہ نے ارشاد فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر سال میں ایک مرتبہ حضرت جبرائیل کے ساتھ قرآن کا دور فرماتے تھے۔ پس جس سال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ دو مرتبہ دور فرمایا۔