حدیث نمبر: 32272
٣٢٢٧٢ - حدثنا حسين بن علي عن جعفر بن محمد قال: حدثني زيد بن علي قال: مررت بأبي جعفر وهو في داره وهو يقول: اللهم اغفر لي بالقرآن، اللهم ارحمني بالقرآن، اللهم اهدني بالقرآن، اللهم ارزقني بالقرآن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو جعفر کے پاس سے گزرا اس حال میں کہ وہ اپنے گھر میں تھے اور یوں دعا فرما رہے تھے : اے اللہ ! تو مجھے قرآن کی وجہ سے معاف فرما دے۔ اے اللہ ! قرآن کی وجہ سے مجھ پر رحم فرما۔ اے اللہ ! قرآن کے ذریعہ ہدایت عطا فرما۔ اے اللہ ! قرآن کی وجہ سے مجھے رزق عطا فرما۔