کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: قرآن کو سب سے پہلے جمع کرنے والے کا بیان
حدیث نمبر: 32232
٣٢٢٣٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن السدي عن عبد خير قال: قال: علي يرحم اللَّه (أبا) (١) بكر، هو أول من جمع بين اللوحين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اللہ ابوبکر پر رحم فرمائے، وہ سب سے پہلے شخص ہیں جنہوں نے قرآن کو دو تختیوں کے درمیان جمع کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب فضائل القرآن / حدیث: 32232
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ السدي صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32232، ترقيم محمد عوامة 30856)
حدیث نمبر: 32233
٣٢٢٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا ابن عون عن محمد قال: لا استخلف أبو بكر قعد علي في بيته، فقيل لأبي بكر، فأرسل إليه: أكرهت خلافتي قال: لا لم أكره خلافتك ولكن كان القرآن يزاد فيه فلما قبض رسول اللَّه ﷺ جعلت علي أن لا أرتدي إلا (لصلاة) (١) حتى أجمعه للناس فقال أبو بكر: نعم ما رأيت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد نے ارشاد فرمایا : جب حضرت ابوبکر کو خلیفہ بنادیا گیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہاپنے گھر والوں میں بیٹھ گئے۔ پس حضرت ابوبکر کو یہ بتلایا گیا، تو آپ نے ان کو قاصد بھیج کر بلایا اور پوچھا ! کیا تم میری خلافت کو ناپسند کرتے ہو ؟ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : نہیں، میں نے آپ کی خلافت کو ناپسند نہیں کیا۔ لیکن قرآن میں زیادتی کی جا رہی تھی، پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوگئی تو میں نے خود پر لازم کرلیا کہ میں چادر نہیں اوڑھوں گا مگر صرف نماز کے لیے ، یہاں تک کہ میں قرآن کو لوگوں کے لیے جمع کر دوں۔ تو حضرت ابوبکر نے فرمایا : آپ کی رائے بڑی اچھی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب فضائل القرآن / حدیث: 32233
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32233، ترقيم محمد عوامة 30857)
حدیث نمبر: 32234
٣٢٢٣٤ - حدثنا قبيصة قال: (حدثنا) (١) ابن عيينة عن (مجالد) (٢) عن الشعبي عن صعصعة قال: (أول) (٣) (من) (٤) جمع بين اللوحين وورث الكلالة أبو بكر (٥).
مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت صعصعہ نے ارشادفرمایا : سب سے پہلے قرآن کو دو گتوں کے درمیان جمع کرنے والے اور کلالہ کو وارث بنا نے والے حضرت ابوبکر ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب فضائل القرآن / حدیث: 32234
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف مجالد.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32234، ترقيم محمد عوامة 30858)